تازہ ترین

GB News

آئی جی کا یاسین کا دورہ، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Share Button

آئی جی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی، ایس ایس پی غذر سلطان فیصل، ڈی آئی جی سپیشل برانچ حنیف اللہ نے مرکزی امام بارگاہ طاﺅس یاسین کا دورہ کیا۔ آئی جی پی گلگت بلتستان نے محرم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ شیخ عابدین ، شیخ نصرت علی اور یاسین کی معروف سماجی شخصیت راجہ عبدالصبور خان امام بارگاہ کے گیٹ پر استقبال کیا۔ محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے آئی جی کو آگاہ ای موقع پر آئی جی پی گلگت بلتستان نے سکیورٹی اور یاسین میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی پی گلگت بلتستان کے کہا کہ یاسین ایک پرامن علاقہ ہے۔ یاسین میں موجود مسلکی ہم آہنگی پورے ملک کے لئے مثال ہے ، ماہ محرم ہمیں ظالم کیخلاف آواز حق بلند کرنے اور مظلوم کی بھرپور مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ اس موقع پر آئی جی پی گلگت بلتستان نے ایس ایس پی غذر کو بہترین سکیورٹی انتظامات پر شاباش دی۔ شیخ عابدین اور راجہ عبدالصبور خان نے آئی جی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments
Share Button