تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

خلائی مشن کی ناکامی پر بھارت میںسوگ، مودی کا صدمے سے برا حال

Share Button

بھارت کے خلائی مشن کی ناکامی پورے ملک میں کہرام مچا ہوا ہے اورسوگ کی کیفیت ہے چھوٹی چھوٹی بات پر آسمان سر پر اٹھالینے والا بھارتی میڈیا اس معاملے پر ایسے خاموش ہے جیسے اس کو سانپ سونگھ گیا ہو،وزیراعظم مودی اس ناکامی سے اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ انھیں صدمے کی کیفیت سے نکلنے میں کئی گھنٹے لگے،مودی خلائی مشن کی چاند پر لینڈنگ دیکھنے کے لئے دہلی سے خصوصی طور پر بنگلور کے اسپیس سینٹر میں پہنچا تھا لیکن جب بھارتی وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مشن ناکام ہوگیا ہے تو مودی سے یہ ناکامی برداشت نہ ہوئی اور وہ کسی سے بات کیے بغیر فوراً ہی وہاں سے چلتا بنا۔ ذرا ذرا سی بات پر ٹویٹ کرنے والے مودی کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ اس سانحے کے بعدکئی گھنٹے خاموش رہا جس کے بعد ٹویٹر پر یہ بیان جاری ہوا کہ مودی کو اپنے سائنسدانوں پر فخرہے،بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر پاک فوج نے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے بھارت سے مختلف سوالات پوچھ ڈالے، ترجمان پاک فوج نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرکہا کہ اب بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ پھرسے آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پرڈالے گا،چاند کو چھوڑیں ہندو توا کہیں بھی نہیں لے کر جاسکتی۔پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پر اپنے ٹویٹ میں آئی ایس آراو(انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن)کوتنقیدی شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا، کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے۔ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جاسکتی، کیا ہندوتوا کےخلاف بلندآوازوں نے مشن چندریان کوچکناچورکردیا۔بھارت کا پہلا مشن چندریان ون سنہ 2008 میں چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔واضح رہے کہ چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن چندریان 2 کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ لینڈنگ سے قبل منقطع ہوگیا تھا،جس سے یہ مشن ناکام ہوچکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 پاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے

Facebook Comments
Share Button