تازہ ترین

GB News

گلگت انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ ریڈیو تھراپی کے قیام کےلئے پونے 15کروڑ جاری

Share Button

گلگت میں زیر تعمیر گلگت انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئرمیڈیسن اینڈ ریڈیوتھراپی کے قیام کے منصوبہ کیلئے وفاقی حکومت نے14کروڑ 74 لاکھ91 ہزار روپے جاری کردیئے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والے اس منصوبے پر اب تک1 ارب 60 کروڑ 53 لاکھ روپے خرچ چکے ہیں۔ گلگت انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئرمیڈیسن ، اینڈ ریڈیوتھراپی کے قیام کے منصوبے پر کل2ارب34 کروڑ 28 لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا ہے۔وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گلگت انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئرمیڈیسن ، اینڈ ریڈیوتھراپی کے قیام کے منصوبہ کیلئے مجموعی طور پر73 کروڑ 74لاکھ56 ہزار روپے مختص کررکھے ہےں جس میں سے اب وفاقی حکومت نے ابتدائی سہماہی کیلئے14کروڑ 74لاکھ91ہزار روپے جاری کردیئے ہیں۔ گلگت انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئرمیڈیسن اینڈ ریڈیوتھراپی کے منصوبے پر 2018میں کام کا آغاز ہوا تھا اس منصوبہ کو تین سال کی مدت کے اندر مکمل کیا جا نا ہے۔

Facebook Comments
Share Button