تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

غذر،خودکشی کے بڑھتے واقعات کی تحقیقات شروع، تین افراد گرفتار

Share Button

غذر پولیس نے خودکشیوں کے واقعات کو روکنے کے لئے جامع حکمت عملی پر کام کا آغاز کردیا ہے گوپس تھانہ کے ایس ایچ او برکت اللہ نے گزشتہ دنوں ہمرن بتھریت میں دو خواتین کی خودکشیوں کے واقعات پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ہمرن سے تعلق رکھنے والی خاتون کی خودکشی کے پیچھے ان کے شوہر کا بے جاءتشدد وجہ بنا جبکہ دوسری خاتون کو بھی ان کے بھائی اور شوہر مل کر تشدد کرتے تھے جس سے تنگ آکر متوفیہ نے خودکشی کی اور اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا گوپس پولیس نے خودکشی کے دونوں واقعات کے پیچھے موجود محرکات کو جاننے کے لئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ادھر ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں خودکشیوں کے واقعات کے پیچھے عوامل کو جاننے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور جہاں بھی خودکشی کا واقعہ رونماءہوگا ان کے خاندان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

Facebook Comments
Share Button