تازہ ترین

GB News

کربلا :عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ ،31 افراد شہید

Share Button

بغداد(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد شہید اور100سے زائد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پائوں تلے کچلے گئے۔ عراقی وزرات صحت نے بتایا عاشورہ کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔عراقی حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا ہے۔خیال رہے کہ نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین کے یوم شہادت کے روز دنیا بھر سے لاکھوں افراد کربلا میں جمع ہوتے ہیں۔حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس نکالے جاتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button