تازہ ترین

GB News

حراموش پل حادثہ:تین ہفتے گزر چکے،پل کو بحال نہیں کیا جا سکا ،سید جعفر شاہ

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ حراموش پل حادثے کو تین ہفتے گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک پل کو بحال نہیں کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کو اشیاء خوردونوش ، ادویات کا حصول اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، انہوں نے کہا متاثرہ پل کے دونوں اطراف سڑکیں نہایت تنگ اور خستہ حال ہیں یہی صورتحال رہی تو کوئی اور بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے، متاثرہ پل کو فوری بحال کر کے علاقہ مکینوں کو اشیاء خوردونوش اور ادویات پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ، بھاری لاگت کے باوجود پل کی ناقص تعمیر کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جائیں، اصل حقائق سامنے نہ آئے اور ذمہ داروں کا تعین نہ ہونے سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ، انہوں نے کہا پل حادثے میں تین معصوم بچوں کی جانیں چلی گئی ہیں ان بچوں کے لواحقین کو سرکاری ملازمت اور مناسب معاوضہ فرام کیا جائے، بچوں کی ابھی تک لاشیں بھی نہیں ملیں ایسے واقعات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے تا کہ آئندہ ایسے کسی بھی واقعے سے بچا جا سکے ، پل حادثے کے ذمہ داروں کے ساتھ نرمی برتی گئی تو یہ عوام کے ساتھ زیادتی تصور ہو گی ، صدر تحریک انصاف سید جعفر شاہ نے حراموش جوٹیال کا دورہ کیا، سید جعفر شاہ نے متاثرہ پل کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندان کے گھر جا کر ان سے بچوں کی اموات پر تعزیت کی۔

Facebook Comments
Share Button