تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

گلگت میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے 14 کروڑ مالیت کے ٹریفک انجینئرنگ کے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ،وزیر اعلیٰ

Share Button

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے 14 کروڑ مالیت کا ٹریفک انجینئرنگ کے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ہے جس سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی۔ شاہراہوں کے پیور مشین کے ذریعے میٹلنگ کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ پہلے مرحلے میں شہید ملت روڈ کے میٹلنگ کا کام آخری مراحل میں ہے جس کے بعد ٹریفک انجینئرنگ کے ذریعے اس شاہراہ کوماڈل بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوہدایت کی ہے کہ شہید ملت روڈ میں ٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے سروے کا کام مکمل کیا جائے اور اس شاہراہ کو ٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے۔ گلگت بائی پاس شاہراہ کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا۔ گزشتہ کئی سالوں میں گلگت میں ایک پارک تعمیر نہیں کیا گیا۔ گزشتہ چار سالوں میں کئی پارکس تعمیر کئے گئے ہیں۔ بہت جلد خواتین کیلئے تعمیر کئے جانے والے پارک اور بسین پارک کا افتتاح کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی جی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں تعمیر کئے جانے والے پارکس کو (سسٹین ایبل )پائیداری کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کی جائے۔ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے میں خدمات سرانجام دینے والے تمام کنٹی جنٹ ملازمین کے تنخواہوں کو یکساں کیا جائے گا تاکہ مختلف محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے کنٹی جنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی جی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ ریور ویو روڈ کی توسیع کیلئے فزیبلٹی کرائی جائے۔ گلگت کی تمام شاہراہوں کی ٹریفک انجینئرنگ کرائی جائے گی جس کے بعد ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ٹریفک انجینئرنگ منصوبے کو چھ ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نوید شہید روڈ سے ذوالفقار آباد آر سی سی پل تک شاہراہ کو شہید راشد کریم بیگ سے منسوب اور ذوالفقار آباد آر سی سی پل سے قراقرم یونیورسٹی کی جانب چوک کو مرحوم پروفیسر ظفر شاکر کے نام سے منسوب اور پبلک چوک کو مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت شہر میں پانی کی کمی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے گلگت برمس واٹر کمپلیکس کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت تقریباً17کروڑ روپے درج کیے جائیں گے۔ برمس واٹر کمپلیکس توسیع منصوبے کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان ،معاون خصوصی فاروق میر ، چیف انجینئر تعمیرات، ڈی جی جی ڈی اے، ایکسین واسا، ڈپٹی کمشنر گلگت اور واٹر مینجمنٹ پر مشتمل کمیٹی کو دورہ کرکے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے پر افواج پاکستان، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ محرم الحرام اور عاشورہ محرم کے دوران سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کی وجہ سے صوبے بھر میں مثالی پرامن محرم الحرام کا انعقاد گرشتہ4سالوں کی طرح ممکن ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گزشتہ4سالوں کی طرح اس سال بھی پر امن اور مثالی بھارئی چارے کے ماحول میں محرم الحرام کے مجالس اور یوم عاشورہ بخیر و عافیت تکمیل پر اللہ کا شکر ادا کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے بھر میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے میں علماء کرام، سول سوسائٹی اور سماجی حلقوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبے میں حکومت کے بعد مثالی امن قائم ہوا ہے گزشتہ4سالوں میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں قائم اس مثالی امن اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم ودائم رکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

Facebook Comments
Share Button