تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، وزیر اعظم

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی،نئے نظام کے تحت ترقیاتی فنڈز کی مقامی سطح پر منتقلی ہوگی،نہ صرف بنیادی مسائل کا حل ممکن ہوگا بلکہ فنڈز کی امتیازی تقسیم بھی ختم ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو پختونخواہ اور پنجاب میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، نئے نظام کے تحت مقامی طور پر منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا تاکہ مقامی سطح کے مسائل کے حل اور علاقوں کی تعمیر و ترقی میں دشواری پیش نہ آئے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی۔ نئے نظام کے تحت ترقیاتی فنڈز کی مقامی سطح پر منتقلی ہوگی۔ نہ صرف بنیادی مسائل کا حل ممکن ہوگا بلکہ فنڈز کی امتیازی تقسیم بھی ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ذاتی پسند نا پسند پر فنڈز کے مخصوص علاقوں میں استعمال کی روک تھام ممکن ہوگی۔ تحصیل اور میونسپل سطح پر براہ راست انتخاب سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ براہ راست انتخابات سے عوام کو قابل نمائندگان منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے نظام سے سیاسی جماعتیں بھی مضبوط ہوں گی، با اختیار نمائندگان بلا رکاوٹ بھرپور توانائیاں تعمیر و ترقی پر لگائیں گے۔ دریں اثناء پنجاب اور کے پی میں قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اقتصادی زونز کی تکمیل سے کاروباری برادری کو کاروبار میں سہولت پیدا ہوگی ، معاشی سرگرمیاں تیز ہونے سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو ہدایت کی کہ اقتصادی زونز کے قیام کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ دیا جائے۔ وزیراعظم نے مشیر تجارت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے درآمد شدہ آلات اور مشینری پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ دینے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ علامہ اقبال انڈسٹرئیل سٹی فیصل آبادمنصوبے پر کام اس سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ قائد اعظم اپیرل پارک اور بہاولپور انڈسٹرئیل اسٹیٹ مارچ 2020تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رشکئی اقتصادی زون کی تکمیل کا کام اگلے سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب کے اضلاع میں مختلف مقامات پر نئے بزنس زونز کے قیام سے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے کاٹیج بزنس اینڈ ریذیڈنٹ پارکس کے قیام کی تجویز وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب کے دس اضلاع میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے کاٹیج بزنس پارک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس میں بتدریج اضافہ کرکے اس کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ کاٹیج بزنس اینڈ ریزیدنٹ پارک کے قیام سے جہاں مختلف شہروں کی مخصوص صنعتوں کو فرو غ حاصل ہوگا وہاں خواتین کو اپنی ہی چھت تلے کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیرِ اعظم کو صوبہ پنجاب میں مختلف شعبوں کے لئے خصوصی زونز مثلا ہیلتھ سٹی کے قیام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی اور پولیس اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ دونوں رہنما وں نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پولیس اصلاحات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔

Facebook Comments
Share Button