تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

سعودی ولی عہد کی بہن شہزادی حصہ بنت سلمان کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری، 10 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی

Share Button

سعودی ولی عہد کی نوجوان بہن کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری، 10 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی، فرانسیسی عدالت نے مزدور کو پٹوانے اور پاؤں چومنے پر مجبور کرنے کا جرم کرنے پر شہزادی حصہ بنت سلمان پر 11 ہزار ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس سے فرار ہو جانے والی سعودی شہزادی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نوجوان بہن شہزادی حصہ بنت سلمان پر ایک مزدور پر تشدد کرنے کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔سعودی شہزادی حصہ بنت سلمان کیخلاف فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عدالت میں کیس چل رہا تھا۔ سعودی شہزادی کیخلاف یہ کیس 2016 سے چل رہا تھا۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 میں پیرس کے دورے کے دوران اپنے ہوٹل کے کمرے میں ایک مزدور کو اپنے گارڈ سے بدترین تشدد کا نشانہ بنوایا تھا۔

مزدور سعودی شہزادی کے کمرے کے غسل خانے کی مرمت کے کام کے سلسلے میں تصاویر لے رہا تھا جب حصہ بنت سلمان بھڑک اٹھی تھیں اور بعد ازاں اس مزدور کو کئی گھنٹے تک اپنے کمرے میں یرغمال رکھا، اس کا موبائل فون تک توڑ دیا گیا۔

سعودی شہزادی حصہ بنت سلمان نے اپنے گارڈ سے اس مزدور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان کے پاوں چومنے پر بھی مجبور کیا۔ بعد ازاں اس معاملے کے حوالے سے پولیس نے سعودی شہزادی سے دو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی اور پھر انہیں جانے دیا۔ اس واقعے کے تین دن بعد شہزادی فرانس سے فرار ہو گئی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سعودی شہزادی کو متعدد مرتبہ طلب کیا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئیں۔ عدالت نے اب سعودی شہزادی کے باڈی گارڈ کو 8 ماہ قید کی معطل سزا اور 5 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔ جبکہ سعودی شہزادی کو 10 ماہ قید کی معطل اور 11 ہزار ڈالرز کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ معطل سزا کی حیثیت علامتی ہوتی ہے۔

Facebook Comments
Share Button