تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق مکمل طور پر ایکشن میں آگئے

Share Button

‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق مکمل طور پر ایکشن میں آگئے، ایک طرف وہ کھلاڑیوں کو لیکچر اور نیٹ پریکٹس کے دوران ٹپس دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تو دوسری جانب پچز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

‏پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق ان دنوں پاکستان کرکٹ کے ایک بااختیار اور مضبوط شخص مانے جا رہے ہیں۔

وہ بیک وقت دہری ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر بھی ہیں، مصباح الحق اب مکمل طور پرایکشن میں آگئے ہیں۔

مصباح الحق نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور انہیں بتایا کہ کس طرح وہ آگے آکر قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

مصباح نے نئے کرکٹ اسٹرکچر کی افادیت کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ ڈسپلن، فٹنس اور پروفیشنل ازم کے ساتھ ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

مصباح الحق نے پھر نیٹ پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا جائزہ لیا اور انہیں ٹپس دیں۔ سہ پہر میں مصباح الحق قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں ہفتے سے قائد اعظم ٹرافی کا میچ سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

مصباح الحق نے چیف کیوریٹر اور گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ پچز کا جائزہ لیا اور ہدایات بھی جاری کیں۔ مصباح الحق نے معیاری اور اسپورٹنگ وکٹیں تیار کرنے کا کہا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پچز میں باؤنس ہونا چاہئیے کیونکہ آگے پاکستان نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔

Facebook Comments
Share Button