تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

سری لنکا کے خلاف سیریز ، سرفراز کپتان، بابر اعظم نائب کپتان مقرر

Share Button

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورہ کے لیے بابر اعظم کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سرفراز احمد بدستور کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے۔سرفراز احمد کو 2016 میں ٹی 20 کپتان مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد 2017میں انہیں ون ڈے ٹیم اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپی گئی۔سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے 13 ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 34 ٹی 20 میچ کھیلے جن میں سے اسے بالترتیب 4، 26 اور 29 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔جب کہ بابر اعظم کا شمار پاکستان کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں 16 ویں، ون ڈے میں تیسری اور ٹی 20 میں پہلے نمبر موجود ہیں۔سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے اور بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی سفارش پر پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کیا۔لاہور میں احسانی مانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ سرفراز تین سال سے کپتانی کر رہے ہیں اور جس طرح وہ کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ٹی20 اور ون ڈے کے لیے کپتان برقرار رکھا جائے۔ سرفراز کی کارکردگی بحیثیت کھلاڑی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین نے کہا کہ دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم مینجرکا فیصلہ ہوگیا ہے لیکن اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا تاہم بیٹنگ کوچ مصباح الحق ہوں گے۔دورہ سری لنکا کے متعلق بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ان کی جانب سےکوئی منفی پیغام نہیں ملا۔سری لنکا نے یہ نہیں کہا کہ وہ پاکستان بالکل نہیں آئیں گے، سری لنکن بورڈصرف اپنی حکومت سے اجازت چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم آئےگی اورتمام میچزپاکستان میں ہوں گے کیوں کہ سیریز کیلئے متبادل وینیو کا اب وقت نہیں ہے۔مہمان ٹیم میں سینیئر کھلاڑی نہ آنے کے سوال پر احسان مانی نے کہا کہ ہر بورڈ کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کونسے کھلاڑی چنتی ہے لیکن جن سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا انہیں سری لنکن بورڈ نے لیگ کے لیے این او سی نہیں دیے۔

Facebook Comments
Share Button