تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملے کے بعد فوج کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم

Share Button

سعودی فوج کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملے کے بعد فوج کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر کیے جانے والے حالیہ حملے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔سعودی فوج کو حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی حملے یا ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے دمام کے قریب بقیق اور ہجرہ خریص کے آئل فلیڈز میں ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کیں جن کے مطابق آئل تنصیبات کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا بعد ازاں دونوں تنصیبات میں بھڑکی ہوئی آگ پر قابو پا لیا گیا اور اسے پھیلنے سے روک دیا گیا۔

سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق سیکورٹی حکام حملے کے بعد سے مسلسل اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پلانٹ کی جگہ رہائشی علاقوں سے دور ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گرش میں آنے والے بعض وڈیو کلپس میں گولیاں چلنے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں جو یقینا ڈرون طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے کی گئی کارروائی ہو سکتی ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حالات اطمینان بخش ہیں اور ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔ ڈرون طیاروں کو بھیجنے والے ذرائع کا تعین کرنے اور حملے سے ہونے والے نقصانات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ الجزیرہ کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر یمن کے خوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں مسلح ڈرونزکے ساتھ ساتھ راکٹ بھی استعمال کیئے گئے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button