تازہ ترین

GB News

قندیل بلوچ قتل کیس کی گواہ ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share Button

ماڈل کورٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی گواہ ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت نے تھانہ مظفرآباد میں درج قندیل بلوچ قتل کے مقدمہ سرکار بنام وسیم وغیرہ میں ڈی ایس پی عطیہ ناہید کو بطور گواہ عدالت میں طلب کررکھا تھا جو طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور مقدمہ کی ائندہ سماعت 17 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button