تازہ ترین

GB News

انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیر پر نتیجہ خیز مذاکرات کرے، پاکستان

Share Button

پا کستان نے مطا لبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیر پر نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے، جمعہ کے روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال اقوام متحدہ کی توجہ کا مرکزبن چکی ہے، پاکستان نے جموں و کشمیرکی صورتحال پرمستقل توجہ مرکوزرکھی ہے اور اس کے لئے متعدد اقدامات بھی اٹھائے ہیں، اب انسانی حقوق کونسل کی ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے۔انہوں نے مز ید کہا کہ پاکستان وہ تمام ممکنہ کوششیں کرے گا جس سے انسانی حقوق کونسل کے اقدامات کے ٹھوس اثرات بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر کی موجودہ مخدوش صورتحال پر مرتب ہوں تاکہ ایک کروڑ تیس لاکھ کشمیریوں کی مشکلات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

Facebook Comments
Share Button