تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

تیسرا ون ڈے،پاکستان نے سری لنکا کو ہراکر سیریزجیت لی

Share Button

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے تیسرے اور آخری مقابلے میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز 0ـ2 سے جیت لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی ون ڈے سیریز میں کامیابی کا جمود ٹوٹ گیا اور گرین شرٹس نے سال کی پہلی ون ڈے سیریز کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔عابد علی کو مین آف دی میچ اور بابر اعظم کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 298 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں عابد علی، فخرزمان اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فخر زمان اور عابد علی پر مشتمل گرین شرٹس کی نئی جوڑی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے عابد علی نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے 74 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی ، ان کی اننگز میں 10 دلکش چوکے بھی شامل تھے جب کہ فخرزمان نے بھی نصف سنچری بنائی، وہ 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔بابر اعظم مجموعے میں 31 رنز کا اضافہ کر کے چلتے بنے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد اور حارث سہیل کے مابین 55 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم آؤٹ آف فارم کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر ناکام رہے اور 22 رنز پر بولڈ ہوگئے، دوسری جانب حارث سہیل ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی کے قریب لے آئے لیکن فتح سے چند قدم کی دوری پر وہ افتخار احمد کا ساتھ چھوڑ گئے۔انہوں نے 56 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ افتخار احمد نے وننگ شارٹ کھیلا اور ٹیم کو 10 گیندوں سے قبل فتح سے ہمکنار کرادیا۔ وہ 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ وہاب ریاض نے بھی ایک رن بنا کر کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔سری لنکا کی جانب سے پرادیپ نے 2، کمارا، ڈی سلوا اور جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان شنواری، وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Facebook Comments
Share Button