تازہ ترین

GB News

مولانا فضل الرحمن احتجاج کےلئے 27 اکتوبر کی تاریخ پر نظر ثانی کریں، شاہ محمود

Share Button

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتجاج مولانا فضل الرحمان کاحق ہے مگر27 اکتوبر مناسب نہیں ، مولانا صاحب فیصلے پر نظرثانی کریں، ا نکے احتجاج سے بھارت کے بیانیے کو تقویت ملے گی،27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا،عمران خان نے جنرل اسمبلی کی تقریر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا 27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ، کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں اور پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ احتجاج مولانا فضل الرحمان کا حق ہے مگر 27 اکتوبر مناسب نہیں، مولانا فضل الرحمان احتجاج کے دن پر نظرثانی کریں ، مولانا صاحب کی احتجاج کی تاریخ سے کشمیرکاز کو نقصان پہنچے گا۔شاہ محمودقریشی نے کہا 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ سے منسوب ہے اسے کسی اور چیز کو ملانا غلط ہے، اس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، اگر اس دن کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کریں گے تو کشمیر کاز کو نقصان ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 27اکتوبر ہندوستان کی یلغار،کشمیریوں کے حقوق سے منسوب ہے، بحیثیت دینی و قومی رہنما مولانا صاحب فیصلے پر نظرثانی کریں ، مولانا صاحب نے احتجاج کیا تو اس دن بھارت کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مولاناصاحب کا کشمیر سے لگا اور حب الوطنی پر شک نہیں، مجھے یقین ہے مولانا صاحب میری اپیل پر غور فرمائیں گے ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی کی تقریر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا اور بھارت کا پول کھول دیا، بھارت آج دنیا بھر میں تنہا دکھائی دے رہا ہے، آج ہندوستان ہاتھ مل رہا ہے ، واپس پریشان لوٹ رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے تقریر کی اسی رات کشمیر میں آتش بازی ہوتی ہے، محبوبہ مفتی کی بیٹی کا 5اگست کی بڑی غلطی کی طرف اشارہ تبدیلی ہے، مقبوضہ کشمیر میں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔

Facebook Comments
Share Button