تازہ ترین

GB News

خپلو، گورنر کی بس حادثے میں جاں بحق افراد کے گھر آمد

Share Button

گانچھے ( محمد علی عالم ) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے سانحہ گیٹی داس بس حادثے میں جاں بحق افراد کے گھروں میں جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کمال خان اور ایس پی جان محمد بھی ہمراہ تھے گورنر گلگت بلتستان اتوار کے روز خپلو پہنچے اور تھگس میں سید زین کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ کندوس بھی گئے ساتھ ہی خپلو میں ملدومر اور ڈنس خپلو میں شیخ قاسم کے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے کہا کہ گیٹی داس بس حادثے المناک سانحہ تھا حکومت لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Facebook Comments
Share Button