تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

ہم ریاست کی رٹ پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، وزیراعلیٰ

Share Button

سکردو(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بعض لوگ ریاست کو اتنا کمزور سمجھتے ہیں کہ جب اور جہاں چاہیں دھرنے دے دیتے ہیں ایسے عناصر کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ریاست کی رٹ ہرگز کمزور نہیں ہے، ہم ریاست کی رٹ پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، بامقصد احتجاج ضرور ہونا چاہیے لیکن رینٹ اے دھرنا ہرگز قبول نہیں ہے بلتستان پرامن خطہ ہے اس کے امن کو برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے بیرونی اشاروں پر احتجاج کرنے والے باز آ جائیں سکردو میں چھومک پل تک روڈ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر علاقے کو نقصان پہنچانے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی مذہب کارڈ استعمال کر کے علاقے میں ترقی نہیں روکی جا سکتی ، ہم ترقی کا عمل جاری رکھیں گے، گلی محلوں میں ترقیاتی منصوبوں کیخلاف احتجاج انتہائی غیرمناسب اور غیرقانونی ہے ، بعض لوگوں کی طرف سے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ چھومک پل تک روڈ کے منصوبے سے پی ٹی ڈی سی موٹل کو نقصان ہو گا ایسے لوگوں کے اپنے ذاتی مقاصد ہیں چھومک پل روڈ سے پی ٹی ڈی سی موٹل کو کوئی نقصان نہیں ہو گا پی ٹی ڈی سی کے سامنے سے سڑک گزرے گی جس زمین سے سڑک گزرے گی وہ پی ٹی ڈی سی کی نہیں سرکاری زمین ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں بیٹھے بعض لوگ پی ٹی ڈسی ہوٹل کو خریدنا چاہتے ہیں سارا پروپیگنڈہ انہی کی طرف سے کیا جا رہا ہے پی ٹی ڈی سی ہوٹل کے احاطے سے روڈ گزارنے سے 10کروڑ روپے کا خرچہ کم ہو گا اور انتہائی مختصر ہو گا روڈ کی تعمیر سے پی ٹی ڈسی کا کوئی کمرہ خراب نہیں ہو رہا ہے اور نہ ہی لان کو کوئی خطرہ ہے اس کے باوجود شور شرابہ کرنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے پراکسی قسم کے مفادات کی تکمیل کیلئے ہم ہرگز کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے، ریاست کی رٹ مضبوط ہے ، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ریاست کی رٹ کمزور ہے۔ادھر سرکاری محکموں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ برقیات، تعلیم اور صحت کے محکموں میں مفاد عامہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کو فعال کرنے کیلئے سپیشل پے سکیل کے تحت بھرتیاں کی جائیں۔ محکموں میں آسامیاں چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سدپارہ ڈیم سے آنے والا پانی عوام کے پیسے کیلئے فراہم کیا جارہاہے۔ واٹر چینل کے پانی میں نہانے پر فوری پابندی عائد کی جائے ۔ فیلڈ آفیسران زیادہ سے زیادہ فیلڈ وزٹس کو یقینی بنائیں۔ صوبائی حکومت نے پرائمری تک نظام تعلیم خواتین سٹاف کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عملدرآمد ہواہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سکردو میں ملازمین کیلئے ملٹی سٹوری بلڈنگ تعمیر کئے جائیں گے۔ ایس ڈی اے کوفعال کیا جارہاہے۔ سکردو شہر کی تزائن و آرائش کیلئے ایس ڈی اے کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ سکردو کی شاہراہوں کی روڈ لائننگ کی جائے۔ پارکنگ ایریاز بنائے جائیں۔ سکردو ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے سروے کرایا جائے۔ ڈاکٹروں کی سپیشلائزیشن کی پالیسی کی جلد منظوری دی جائے گی۔ سکردو میں ایل پی جی ایئرمکس منصوبہ شروع کیا جارہاہے۔ ڈپٹی کمشنر زمین کی نشاندہی کرے اور سوئی ناردرن کو زمین لیز پر فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے تمام ادروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا ہے۔ ہم صوبائی حکومت کے اختیارات میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ہم نے گڈ گورننس کو یقینی بنایا ہے۔ میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائی۔ بلتستان کے مذہبی، علاقائی روایات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ ہمارا اذلی دشمن بھارت فسادات پھیلانے کی سازش کرے گا انتظامیہ، پولیس امن بھائی چارگی کے ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار اداکرے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بلتستان ریجن میں ای لرننگ منصوبے کیلئے 3 کروڑ روپے کی رقم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کابینہ اجلاس میں باقاعدہ اس منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔ سکردو کے تاریخی سکول بوائز ہائیر سکنڈر سکول سے ای لرننگ منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ ترقیافتہ ممالک میں ای لرننگ سسٹم کو اپنایا گیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے بغیر قوموںکی ترقی ممکن نہیں۔ دوسرے مرحلے میں دیامر ریجن اور اس کے بعد گلگت ریجن میں بھی ای لرننگ منصوبے کو وسعت دی جائے گی تاکہ دور دراز علاقوں میں پڑھنے والے طالب علموں کو بھی معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے۔ بوائز ہائیر سکنڈری سکول سکردو میں ای لرننگ منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں ، میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ہائیر سیکنڈری سکولوں میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ بڑھ گئی ہے اب حکومت کی ترجیح معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔ اساتذہ کرام معیار تعلیم پر توجہ دیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر بوائز ہائیر سکنڈری سکول کیلئے کمپیوٹر لیب کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

Facebook Comments
Share Button