تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

لوگوں میں صبر نہیں، ابھی 13ماہ حکومت میں آئے ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان،وزیر اعظم

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے ‘احساس سیلانی لنگر’ سکیم کا افتتاح کر دیا، پروگرام کے تحت نادار اور ضرورت مند افراد کو مفت کھانے کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے،لنگر سکیم حکومت کی جانب سے جاری کردہ سماجی و فلاحی بہبود کے جامع پروگرام احساس کا اہم جزو ہے، اسلام آباد سے شروع کی جانے والی اس سکیم کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں میں صبر نہیں ہے ابھی 13ماہ حکومت میں آئے ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نادار اور مستحق افراد کیلئے ایک اور احسن قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں احساس لنگر پروگرام کا آغاز کردیا، پروگرام کے تحت روزانہ چھ سو مستحق اور غریب افراد کے لئے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔اسلام آباد سے شروع کی جانے والی اس اسکیم کو ملک بھرمیں پھیلایا جائے گا ، لنگر اسکیم سماجی و فلاحی بہبود کے جامع پروگرام احساس کا اہم جزو ہے سکیم کے تحت ملک بھر میں 112لنگر خانے کھولے جائیں گے، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان شریک تھے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس احساس پروگرام سے متعلق کہا کہ حساس لنگر ایک مکمل طور پر مختلف سکیم ہے جو وزیراعظم کی ہدایت پر مستحق افراد کے لئے شروع کی جا رہی ہے ، یہ احساس لنگر اسکیم ضرورت مند افراد کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا فراہم کرے گی۔خیال رہے احساس کے زیرانتظام حکومت پاکستان کی یہ پہلی سکیم ہے جو سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت شروع کی جا رہی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ صبر نہیں کرتے اور 13 ماہ میں کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان، شروع میں ریاست مدینہ کے بھی مشکل حالات تھے، حکومت کاروباری، صنعتی اور امیر طبقے کی مدد کر رہی ہے، ان سے ٹیکس اکٹھا کرکے غریبوں پر خرچ کریں گے، پاکستان بدلے گا لیکن تبدیلی آہستہ آہستہ آئے گی ، پولیس کا نظام تبدیل کررہے ہیں تاکہ تھانوں میں ظلم نہ ہو۔وزیراعظم نے کہا نیکی کے کام سے دل میں سکون پیدا ہوتا ہے، پہلے فیز میں 112 لنگر خانے شروع کریں گے، ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے، احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا غربت میں کمی کا سب سے بڑا پروگرام ہے جسے چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے، مشکل وقت میں پوری کوشش کریں گے کہ کوئی بھوکا نہ رہے، لوگ بھوکے سوتے ہیں تو ریاست میں بے برکتی ہوتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پہلے دن نہیں بن گئی تھی بلکہ رسول اکرمۖ نے جدوجہد کی تھی جس کے نتیجے میں آہستہ آہستہ لوگ تبدیل ہوئے، پاکستان بھی بدلے گا لیکن تبدیلی آہستہ آہستہ آئے گی جب ذہن بدلیں گے، تبدیلی اس وقت آئے گی جب ہم کمزور طبقے کی مدد کریں گے، پولیس کا نظام تبدیل کررہے ہیں تاکہ تھانوں میں ظلم نہ ہو۔ریاست مدینہ کے حوالے سے یونیورسٹیز میں پروگرام شروع کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button