تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

صحت کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں جس کے مثبت سامنے آئے ،وزیر اعلیٰ

Share Button

گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان نے صحت کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں جس کے مثبت سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے جس کی وجہ سے صوبے میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کی تعداد 5 سوسے بڑھ چکی ہے۔وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پولیوبابربن عطاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیو کیخلاف ای پیآئی اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے صوبے میں بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور گلگت بلتستان کو پولیو سے مکمل پاک رکھنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ ضلع دیامر کوہستان سے منتقل ہونے کی وجہ سے چیلنجز درپیش ہیں جس کے باوجود پولیو مہم کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان بہت جلد ضلع دیامر اور گلگت جگلوٹ میں پولیو کیخلاف مہم کا آغاز کرے گی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور داخلی راستوں میں بھی مسافر گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے والے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیو فری گلگت بلتستان کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس حوالے سے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ای پی آئی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے قیام سے پولیو کیخلاف کوششوں کو مزید بڑھایا جاسکے گا۔گلگت بلتستان حکومت نے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے کہ گلگت بلتستان میں پولیو کیخلاف کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے دفاتر کاقیام عمل میںلایا جائے جس میں اب تک پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت صوبے کے وسائل سے 20 کروڑ روپے گزشتہ سال بچائے جو عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کئے گئے۔ صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام کے بعد کفایت شعاری اپنائی گئی اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہاہے۔اس موقع پر بابر بن عطاء نے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے اصلاحات کو دیگر صوبوں کیلئے بھی ایک مثال قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے جو عملی اقدامات کئے گئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں بھی عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آرہے ہیں۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پولیو کیخلاف صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ای پی آئی کی کارکردگی کو بہتر اور فعال بنانے کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔دریں اثناء این ایل سی کے پروجیکت ڈائریکٹر اورافسران سے گفتگوکرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں این ایل سی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ گلگت نلتر ایکسپریس وے انتہائی اہم منصوبہ ہے اس منصوبے کی بروقت تکمیل سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت نلتر ایکسپریس وے کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان عوام کو ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی حکومت نے گلگت نلتر ایکسپریس وے، کینسر ہسپتال اور کارڈک ہسپتال جیسے منصوبے گلگت بلتستان کیلئے منظور کئے جن پر کام جاری ہے ان منصوبوں کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے عوام صحت اورسیاحت کے حوالے سے سہولیات میسر آئیں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعمیرات اور گلگت نلتر ایکسپریس وے کے کنسلٹینٹ سے گلگت نلتر ایکسپریس وے کی ڈیزائننگ کے حوالے سے ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت صوبے میں جاری منصوبوں کی ایلوکیشن کم کردی ہے جس پر وفاقی حکومت سے کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی حکومت کی جانب سے منظورکئے جانے والے منصوبوں کی ایلوکیشن میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری منصوبے متاثر نہ ہو اور مقررہ مدت میں پورے کئے جاسکیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ این ایل سی جیسے بڑے اداروں کو گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی کے اس سفر میں شامل کرنے کا مقصد گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنانا ہے۔

Facebook Comments
Share Button