تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

ضلع کھرمنگ کے مسائل کو نظراندازنہیں کرنے دیں گے،گورنر

Share Button

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے ) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کھرمنگ کا پسماندہ علاقہ یونین کونسل کتی شو کا دورہ کیابڑی تعداد میں موجود اہل علاقہ نے زبردست استقبال کیا پی ٹی آئی کے رہنما وزیر محمد سلیم وزیر نثار حسین ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عباس علی سمیت کھرمنگ کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس بھی ان کے ساتھ تھے سطح سمندر سے گیارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع گاوں داپا اور کتی شو میں اہل علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اہل علاقہ نے گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون کے سامنے شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔اہلیان داپا نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کے محکمانہ اے ڈی پی میں ایک پل رکھا گیا تھا اور کام بھی شروع ہوا تھا لیکن سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے پل پر کام روک کر کتی شو لے گئے اور جبکہ دیوسائی سڑک کے لئے بھی رقم رکھی گئی تھی تاکہ سیاحت کو فروغ ملے لیکن سپیکر نے اس کا بھی آدھا حصہ ڈوڑو اور شیلا کی سڑک کے لئے کاٹ کر لے گئے جس کی گواہی خود محکمہ تعمیرات کے آفیسران دیں گے ۔اہلیان یونین کونسل کتی شو نے مزید کہا کہ اس دور جدید میں بھی علاقہ ا ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات سے محروم ہیں جس سے اندرون و بیرون ملک عزیزوں سے بات کرنے کے لئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہا کہ کئی بار ایس سی ا ووالوں نے سروے کیا لیکن تاحال ٹاور کی تنصیب نہیں ہوئی گندم وقت پر نہیں ملتی ہے اور کم ملتی ہے یہاں کا کوٹہ 6000بوریوں میں سے صرف 2000بڑی مشکل سے ملتی ہیں کتی شو میں بچیوں کے لیے پرائمری سکول نہیں ہے ساتھ ہی سکولوں میں اساتذہ کی کمی پڑھائی متاثر کررہی ہے۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اہلیان یونین کونسل کتی شو سے خطاب میں کہا ہے کہ ضلع کھرمنگ کے مسائل کو نظراندازنہیں کرنے دیں گے۔ یونین کونسل کتی شو کے عوام سے علاقے کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا تھا آج اسی لئے علاقے کا دورہ کیا یہاں مسائل بہت زیادہ ہیں بڑے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اگلے سال اپنی اے ڈی پی سے گاوںداپا میں اے کلاس ڈسپنسری بنانے کے لئے فنڈ ز رکھیں گے تحریک انصاف انصاف کی پارٹی ہے ضرور انصاف کے ساتھ کام کریں گے علاقے میں ٹیلی مواصلات کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکموں سے خود بات کروں گا ۔تعلیم اور صحت کی ترقی کے لئے کوشاں رہوںگا یونین کونسل کتی شو کے غریب عوام کو صحت کارڈ فراہم کرنے کے لئے بھی متعلقہ ادارے سے سروے کرایاجائیگا۔مہدی آباد تا دیوسائی سڑک کی تعمیر اے ڈی پی میں ریفلیکٹ ہوئی ہے جلد کام شروع کروائیں گے تاکہ سیاحت کو فروغ ملے گرمیوں میں علاقے کا دوربارہ دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔بعد ازاں گورنرگلگت بلتستان نے مہدی آباد میں عمائدین اور عوام سے ملاقات کی اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔گورنرراجہ جلال مقپون نے بس حادثے میں جاں بحق افرادکے گھر بھی گئے اورلواحقین سے تعزیت کی۔انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت سانحہ بابوسرکے متاثرین کوبیت المال کے ذریعے خصوصی پیکیج دے گی۔

Facebook Comments
Share Button