تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

سودی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کیلئے انتظامیہ متحرک

Share Button

سکردو(اسحاق جلال) سودی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر سود خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا تھا اس بابت انہوں نے بلتستان کے جید علمائے کرام سے بھی مدد مانگ لی تھی سکردو میں نامور عالم دین شیخ محمد حسن جعفری ،مولانا ابراہیم خلیل، ڈاکٹر محمد علی جوہر ،مولانا عارف حسین سمیت شہر کی چیدہ چیدہ شخصیات سے ملاقات کرکے سود خوروں کے خلاف ممکنہ کارروائیوں سے نہ صرف آگاہ کیا تھا بلکہ ان سے اس بارے میں باقاعدہ مدد بھی مانگ لی تھی علمائے کرام نے سود خوروں کے خلاف صوبائی حکومت کی ممکنہ کارروائیوں کو سراہا تھا اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا تھا وزیراعلی کے واضح احکامات کے بعد سکردو میں سودی کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے ڈپٹی کمشنر سکردو خرم پرویز کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف تحت ضابطہ گلگت بلتستان پروہبیشن آف انٹریسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ(Gilgit baltistan prohibition of interest on private loans act) کے تحت سخت ایکشن لیا جائیگا ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائیاں تیز ہونگی اس سلسلے میں ڈویثرنل مجسٹریٹ سمیت تمام مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ سود کے گھناونے دھندے میں ملوث لوگوں کے خلاف ایکشن تیز کریں سودی کاروبار میں ملوث افراد کیلئے سزا پانچ لاکھ روپے جرمانہ تین سال قید بامشقت ہے ڈپٹی کمشنر سکردو خرم پرویز نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سود خوروں کی فوری اطلاع متعلقہ دفتر میں دیں تاکہ ان کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جاسکے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سود خوروں کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس بارے میں برداشت بالکل صفر ہوگی ممکنہ کارروائیوں کی بازگشت سنائی دینے کے بعد حکومت اور انتظامیہ کو تحریری طور پر شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں بتایاگیا ہے کہ سود خوروں کے دھندے میں پھنس کر کئی لوگ بے گھر ہوگئے مظاہر نامی شخص جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے نے اپنے چھوٹے بھائی کے علاج کیلئے سکردو کے ایک سود خور سے مبلغ ایک لاکھ روپے لیئے تھے بعد میں انہیں 30 لاکھ روپے بھرنا پڑے رقم واپس کرنے کیلئے متاثرہ شخص کو اپنی زمین بیچنا پڑی اسی طرح سے ایک شخص کو 2لاکھ روپے کے عوض 85 لاکھ روپے واپس کرنا پڑے ایک متاثرہ شخص کو سود کی رقم کی واپسی کیلئے تین کنال زمین اور دکان فروخت کرنا پڑی درجنوں لوگ سود خوروں کے ہاتھوں لٹ گئے

Facebook Comments
Share Button