تازہ ترین

GB News

پوری قوم شہید لالک جان کے ناقابل فراموش کارناموں پر فخر کرتی ہے،کمانڈر ٹین کور

Share Button

غذر(معراج علی عباسی) کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود خان کے ہمراہ حولدار لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی ۔ یاسین ہندو رپہنچنے پر مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد ، ڈی سی غذر دلدار احمد ملک ، معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ عبدالصبور کے علاوہ عمائدین یاسین نے کمانڈر 10 کور اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کا استقبال کیا ۔ کمانڈ ر ٹین کور لیفٹنٹ جنرل اظہر عباس اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل ڈاکٹر احسان محمود خان نے اس موقع پرحولدار لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے پاکستان آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ مقامی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر ٹین کور لیفٹنٹ جنرل اظہر عباس نے کہا کہ حولدار لالک جان شہید پاکستان کا بہادر سپوت اور ہمارا قومی ہیرو ہے پوری قوم شہید لالک جان کے ناقابل فراموش کارناموں پر فخر کرتی ہے ۔لالک جان شہید نشان حیدر کی دلیری اور شجاعت تاریخ میں سنہرے الفاظ سے یادرکھی جائے گی ۔ مجھے بے پناہ مسرت اور حیرت ہوئی کہ ہمارا ہیرو لالک جان شہید نشان حیدر اس قدر خوبصورت اور دلکش وادی میں پیدا ہوا ۔ یاسین کے عوام انتہائی خوش قسمت ہیں کہ وہ پاکستان کے بہادر سپوت لالک جان کے وارثوں میں شامل ہیں ۔ شہید لالک جان کی لازوال قربانیوں کے بدولت ہی علاقے میں تعلیم ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہوا ہے ۔ میں بہت جلد دوبارہ غذر آوں گا ۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل ڈاکٹر احسان محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ تحصیل یاسین نہ صرف بہادر لوگوں کا علاقہ ہے بلکہ یہاں کے عوام سب سے زیادہ محب وطن اور پاکستان کے وفادار ہیں ۔ ضلع غذر کے سپوتوں نے وطن کے دفاع اور تحفظ کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں پوری قوم کو ان قربانیوں پر فخر ہے

Facebook Comments
Share Button