تازہ ترین

GB News

ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستان پہلی پوزیشن پر براجمان، انگلینڈ کا دوسرا نمبر

Share Button

سری لنکا کے ہاتھوں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔گرین شرٹس کے 7935پوائنٹس ہیں،انگلینڈ 4353پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ 4720پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے،اس کے بعد ٹاپ 10میں بھارت چوتھی، آسٹریلیا پانچویں،نیوزی لینڈ چھٹی، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم نمبر ون ہیں جبکہ میکسویل دوسرے،کولن منرو تیسرے،آئرون فنچ چوتھے اور حضرت اللہ5ویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے فخر زمان 14ویں ،شعیب ملک34ویں،سرفراز احمد43ویں نمبر پر موجود ہیں۔باﺅلنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے،عمادف وسیم دوسرے،عادل رشید تیسرے، شاداب خان چوتھے،مچل سینٹنر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے فہیم اشرف17ویں،محمد عامر33ویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راﺅنڈرز میں ٹاپ10میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں جبکہ میکسویل نمبر ون پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر کی سری لنکن ٹیم نے عالمی نمبر ون پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا

Facebook Comments
Share Button