تازہ ترین

GB News

گلگت،مناور سے بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گرفتار

Share Button

گلگت(کرائم رپورٹر)جوٹیال پولیس نے کارروائی کر کے بین الصوبائی اسلحہ سمگلر کو گرفتار کرلیا ۔ہفتے کے روز ایس ڈی پی او دنیور سرکل ظہور احمد نے جوٹیال تھانے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جوٹیال پولیس نے بر وقت کاروائی کر کے مناور کے مقام پر مشکوک حالت میں موجود شخص کو گرفتار کر لیا اور مشکوک شخص سے جدید اسلحہ بر آمد ہوا ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محمد ارشاد ولد ہرالسلام ساکن بشام لاکھوں مالیت کے اسلحے کے ساتھ مناور کے مقام پر کسی کا انتظار کر رہا تھا مخبر کی اطلاع پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ملزم محمد ارشاد کے خلاف ناقابل ضمانت دفعہ 13bao مقدمہ نمبر133/4کے تحت درج کیا گیا ہے اور ملزم نے ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اسے کوہستان کے کسی شخص نے 50ہزار روپے دیکر گلگت بجھوایا ہے اور جس کو گلگت میں اسلحہ دینا تھا وہ بھی گلگت کا مقامی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 2عدد روسی ساختہ کلاشنکوف اور5عدد غیر ملکی ساختہ MP5کو قبضے میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ اس نے کوہستان سے اسلحہ 50ہزار روپے کے عوض لایا اور گلگت شہر کے اندر ناکوں کی وجہ سے داخل نہیں ہو سکا اور جس بندے نے اسلحہ دیکر بجھوایا ہے اس نے شہر سے باہر مناور کے مقام پر اتر نے کا کہا جس پر مناور میںاترا ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں نشاندہی ہو گئی ہے کہ سمگلر کون کون ہیں اور جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Facebook Comments
Share Button