تازہ ترین

GB News

سی پیک منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی)چائناپاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیزکرنیکافیصلہ،مغربی روٹ پر 1270کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی۔ وفاقی مواصلات مراد سعید نے کہا کہ راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہر قسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، سی پیک سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ چین، اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔ ہفتے کو اسلام آباد میں چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں وفد نے وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیاگیا کہ دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر 1270کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی اور یہ شاہراہیں گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر کی جائیں گی۔اس موقع پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے مستقبل کی نسلیں مستفید ہوں گی۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ کہ راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہر قسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، سی پیک سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ چین، اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔اس سے قبل پاکستان اور چین کے درمیان ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے اختتام پر متفقہ نکات پر وزارت مواصلات میں دستخط کیے گئے۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری مواصلات جواد رفیق ملک اور چین کی طرف سے چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے چیف پلانر وانگ ژی چنگ نے دستخط کیے۔

Facebook Comments
Share Button