تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

پیپلزپارٹی 2020 کے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی،ر امجد ایڈووکیٹ

Share Button

سکردو(محمد اسحاق جلال) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی 2020 کے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیگی کسی جماعت سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی ہمارا اپنا ایجنڈا اور اپنا نظریہ ہے حق حاکمیت اور حق ملکیت کی بنیاد پر نہ صرف الیکشن میں جائیں گے بلکہ کامیابی حاصل کرکے حکومت بھی بنائیں گے کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی کسی قسم کی پولیٹیکل انجنیئرینگ اور دھاندلی بھول ہوگی ہم ہر سطح پر مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ ولاز سکردو میں سابق وزیراعلی کی طرف سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تحفے میں دیئے گئے کمرے کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور پریس کلب سکردو کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں مختلف حلقوں سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے 70 فیصد حلقوں میں ہمارے امیدوار واضح ہیں ہماری جماعت تمام قسم کی جھنجٹ سے نکل کر ٹیک آف کرچکی ہے ہم اپنے منشور کے تحت الیکشن میں جائیں گے ایم ڈبلیو ایم پاکستان تحریک انصاف کی بی ٹیم ہے سید علی رضوی نے سکردو میں پی ٹی آئی کا جلسہ کامیاب کرنے کیلئے بڑی کوششیں کیں جتنی کوشش انہوں نے پی ٹی آئی کے جلسے کو کامیاب کرنے کیلئے کی اتنی اگر راجہ ناصر عباس جعفری کے جلسے کو کامیاب کرنے کیلئے کرتے تو جلسہ کامیاب ہوجاتا۔ پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کا اختلاف سکردو حلقہ نمبر2 سے شروع ہوگا سابق صوبائی وزیرنثار حسین سرباز سکردو حلقہ نمبر2 میں پی ٹی آئی کا امیدوار ہوگا سید علی رضوی ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار ہونگے ہمارا فوکس حلقہ نمبر2 ہوگا ہم حلقہ نمبر2 کو مذہبی چنگل سے آزاد کرائیں گے کہیں پر ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی کہیں پر مسلم لیگ ن اور کہیں پر مذہبی جماعتوں سے ہوگا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نیا گورننس آرڈر لانا چاہتی ہے ہم کسی دوسرے گورننس آرڈر کو ہرگز قبول نہیں کریں گے پی ٹی آئی نے حقوق نہیں دینے ہیں حقوق دینے ہوتے تو پہلے دیئے جاتے اس کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے حقوق کی باتیں ڈرامہ ہیں وفاقی حکومت ڈرامے بازی بند کرے ورنہ مسائل پیدا ہونگے گلگت بلتستان کی قوم حق کا ساتھ دے گی ہم عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہاکہ وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو میں پی ٹی آئی کا جلسہ کامیاب کرنے کیلئے بڑی کوشش کی کیونکہ وہ خود بھی پھنسے ہوئے ہیں ہم بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مضبوط کریں گے ڈانس پارٹی سے مقابلہ کریں گے ہمارے پاس دربار ہے پی ٹی آئی کے پاس صرف راجہ ہے ہم بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور حکومت بنائیں گے سابق سینئر وزیر محمد جعفر نے کہاکہ ہمارے دماغ خراب نہیں ہیں کہ ہم کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے سوال پیدا نہیں ہوتا کہ ہم آئندہ الیکشن میں کسی سے کوئی سیاسی اتحاد کریں گے ہم بھرپور طریقے سے الیکشن میں جائیں گے انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گیانہوں نے کہاکہ حق حاکمیت اور حق ملکیت کی تحریک کی وجہ سے عوام کو بڑا فائدہ ہورہا ہے گانچھے میں ہزاروں کنال زمین عوام میں تقسیم کی گئیں یہ صرف حق حاکمیت اور حق ملکیت کی تحریک کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

Facebook Comments
Share Button