تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

بارہ اکتوبرکو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جائیگا،شمس میر

Share Button

گلگت (پ ر)مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ 12 اکتوبرکو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جائیگا جب پاکستان کی عوامی قیادت، پارلیمنٹ اور آئین کو سبوتاژ کرکے جنرل پرویز مشرف کی ڈکٹیٹر شپ نے ملک کو عالمی سطح پر مارشل لائی ریاست کے طور پر متعارف کروایا لیکن دنیا نے پھر دیکھا کہ پاکستان کی عظیم سیاسی قیادت محمد نواز شریف نے 2013 ء میں عوامی، سیاسی اور جمہوری طاقت سے جرنیلی ڈکٹیٹر شپ کو شکست دی جو پاکستان کے آمر جنرل پرویز مشرف کے منہ پر اور آمریت کی حوس پر زور دار عوامی طمانچہ تھا۔ شمس میر نے کہا کہ 2018 ء کے جعلی قومی انتخابات میں ایک کٹھ پتلی اور اس کی ایسوسی ایشن کو سلیکٹ کروایا گیا، سلیکٹیڈ وزیر اعظم عمران خان کو اپنے عزائم کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے عوام پر مسلط کیا اور پی ٹی آئی ایسوسی ایشن کو اقتدار دلایا۔ جھوٹے نعروں اور جعلی وعدوں کی قلعی خود یوٹرن وزیر اعظم کھولتے گئے اور آج پاکستانی عوام نے دیکھ لیا کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم ایک سال میں مکمل طور پر بے نقاب ہوچکا ہے ملک کی معیشت کی تباہی، مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو ریاستی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔سلیکٹیڈ وزیر اعظم عمران خان اور اْس کی جعلی ٹیم نے ملک کی سالمیت اور دفاع کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی پاپولر سیاسی قیادت جیلوں میں ہے۔ نواز شریف، مریم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ شمس میر نے کہا کہ جمہوریت کے پروانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ہم ڈکٹیٹروں کو شکست دیں گے اور پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق جمہوریت بحال کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button