تازہ ترین

GB News

انجینئر محمد اویس گلگت بلتستان فٹبال ایسو سی ایشن کے صدر مقرر

Share Button

گلگت(سپیشل رپورٹر)انجینئر محمد اویس گلگت بلتستان فٹبال ایسو سی ایشن کے صدر مقرر ہو گئے جبکہ زیدی عباس سیکرٹری جنرل مقررہو گئے، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان فٹ بال ایسو سی ایشن کیلئے انجینئر محمد اویس کو صدر مقرر کر دیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،محمد اویس نے کہا کہ وہ جلد کابینہ کا اعلان کرنے کے بعد جلد حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فٹبال کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر آو از اٹھائیںگے اور گلگت بلتستان میں موجود ٹیلنٹ کو پوری دنیا میں روشناس کرائیں گے۔

Facebook Comments
Share Button