تازہ ترین

GB News

بابوسر کاغان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

Share Button

چلاس (بیورورپورٹ) درہ بابوسر برف باری کے باعث بند بابوسر کاغان روڈ 6ماہ کے لئے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔یہ شاہراہ ہر سال نومبر میں برف باری کے بعد.ٹریفک حادثات سے بچاو کے لئے بند کردی جاتی ہے سیاح اور مسافر سفر کے لئے شاہراہ قراقرم کا استعمال کرسکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ دیامر نے شدید برف باری کی وجہ سے گلگت بلتستان کو کے پی کے سے ملانے والی شاہراہ بابوسر کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے. شاہراہ بابوسر سال میں صرف 6 ماہ ٹریفک کے لئے کھول دی جاتی ہے سالانہ نومبر سے مئی تک شدید برف باری کی وجہ سے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے مکمل طور پر بند کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے شہریوں کو بچایا جاسکے۔انتظامیہ کے مطابق گلگت بلتستان آنے والے سیاح اور مسافر شاہراہ قراقرم کو استعمال کرے شاہراہ بابوسر کو آئندہ سال مئی میں دوبارہ کھولا جائے گا۔ادھر دیامر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری، فیری میڈو، بابوسر اور داریل تانگیر کے پہاڑی علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ گئی۔مال مویشی کیساتھ بالائی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں نے میدانی علاقوں کا رخ شروع کر دیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button