تازہ ترین

Marquee xml rss feed

من� کی بجائے ناکمیں دانت نکل آیا ی� انوکھا واقع� چین میں پیش آیا ج�اں آپریشن کرکے ناک سے دانت کو نکال دیاگیا-سپیشل ایجنٹ بلی جو ساتھیوں کو �رار کروانے میں ما�ر �ے 6سال� بلی راستے میں آنے والی �ر رکاوٹ کو آسانی سے پار کر جاتی-آپ کے �نگر پرنٹ اب منشیات سے متعلق بھی بتائیں گے منشیات کی روک تھام کے لیے سائنسدانوں نے نیا �ارمولا ایجاد کرلیا-پیٹرول کی قیمت میں اضا�ے کے خلا� احتجاج میں40 لوگ جاں بحق ایران میں احتجاج کی صورت حال دن ب� دن بگڑتی جا ر�ی �ے-ٹک ٹاک نے امریک� کو چاروں شانے چت کر ڈالا تحقیقاتی کمپنی نے ٹک ٹاک پر امریک� کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا-ب�ادر شخص نے مگرمچھ کو اندھا کر کے خود کو موت کے من� سے نکال لیا آخری لمحے تک مگرمچھ کامقابل� کر کے زندگی جیتنے والے شخص نے ب�ادری کی مثال قائم کر دی-موٹروے پر بس حادثے کا شکار �و گئی 3 خواتین جاں بحق ،10ا�راد زخمی

GB News

گلگت بلتستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ : قرارداد کی متفقہ طورپر منظوری

Share Button

گلگت(خصوصی رپورٹ)گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کی متفقہ طورپر منظوری دی ہے جس میں صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ آبادی کی بنیاد پر گلگت بلتستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔قرارداد میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے 2015کے ووٹر لسٹ کے مطابق آٹھ حلقوں میں ووٹرز کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہے جبکہ دوسری طرف بعض حلقے جی بی اے 4ہنزہ نگر اور جی بی اے اٹھارہ دیامر میں ووٹرز کی تعداد بالترتیب گیارہ ہزار اور پندرہ ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ جن حلقوں میں ووٹرز کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہے کو تقسیم کر کے اسمبلی کی اضافی اور نئے حلقے بنائے جائیں تاکہ کثیر تعداد آبادی رکھنے والے علاقوں کی اسمبلی میں یکساں نمائندگی ہوسکے یہ قرارداد بدھ کے روز قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے ایوان میں پیش کیا وزیرپلاننگ اقبال حسن نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جب گلگت بلتستان کی آبادی آٹھ لاکھ تھی اس وقت بھی اسمبلی کے 24حلقے تھے اور اب آبادی میں اضافہ ہوکے پندرہ لاکھ کی آبادی ہے تب بھی چوبیس حلقے ہیں اس لئے آبادی کے حساب سے اسمبلی کے حلقوں کی تعداد میں اضافہ ہونا ضروری ہے ۔وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کی بنیاد پر حلقوں میں اضافہ کیاجائے اس طرح نئے اضلاع بناتے وقت بھی انصاف کیاجائے وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد پر عمل درآمد کیلئے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جس پر سپیکر فدا محمد ناشاد نے قرارداد کی متفقہ منظوری کا اعلان کیا۔

Facebook Comments
Share Button