تازہ ترین

Marquee xml rss feed

من� کی بجائے ناکمیں دانت نکل آیا ی� انوکھا واقع� چین میں پیش آیا ج�اں آپریشن کرکے ناک سے دانت کو نکال دیاگیا-سپیشل ایجنٹ بلی جو ساتھیوں کو �رار کروانے میں ما�ر �ے 6سال� بلی راستے میں آنے والی �ر رکاوٹ کو آسانی سے پار کر جاتی-آپ کے �نگر پرنٹ اب منشیات سے متعلق بھی بتائیں گے منشیات کی روک تھام کے لیے سائنسدانوں نے نیا �ارمولا ایجاد کرلیا-پیٹرول کی قیمت میں اضا�ے کے خلا� احتجاج میں40 لوگ جاں بحق ایران میں احتجاج کی صورت حال دن ب� دن بگڑتی جا ر�ی �ے-ٹک ٹاک نے امریک� کو چاروں شانے چت کر ڈالا تحقیقاتی کمپنی نے ٹک ٹاک پر امریک� کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا-ب�ادر شخص نے مگرمچھ کو اندھا کر کے خود کو موت کے من� سے نکال لیا آخری لمحے تک مگرمچھ کامقابل� کر کے زندگی جیتنے والے شخص نے ب�ادری کی مثال قائم کر دی-موٹروے پر بس حادثے کا شکار �و گئی 3 خواتین جاں بحق ،10ا�راد زخمی

GB News

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کےلئے آخری حد تک جائیں گے، علی امین گنڈا پور

Share Button

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے ، 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا ہے ،آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوانتہاپسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں ، بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہےکشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ۔جمعرات کو کشمیر سٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسیشن آف ڈسپلیسڈ کشمیری جرنلسٹ کے وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حکومت نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے ، 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوانتہاپسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں ، بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مسلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہے ،دنیا پر واضح کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ، مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا ۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد مسلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے ، بیرون ملک مقیم کشمیری مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔وفد نے کہاکہ مسلہ کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان کی متحرک پالیسیز قابل تعریف ہیں 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد سے ہمارا مقبوضہ کشمیر سے رابطہ منقطع ہے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے ۔وفد کا کہنا تھاکہ 5 اگست کے بعد سے اب تک تقریبا 30 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ۔

Facebook Comments
Share Button