تازہ ترین

Marquee xml rss feed

من� کی بجائے ناکمیں دانت نکل آیا ی� انوکھا واقع� چین میں پیش آیا ج�اں آپریشن کرکے ناک سے دانت کو نکال دیاگیا-سپیشل ایجنٹ بلی جو ساتھیوں کو �رار کروانے میں ما�ر �ے 6سال� بلی راستے میں آنے والی �ر رکاوٹ کو آسانی سے پار کر جاتی-آپ کے �نگر پرنٹ اب منشیات سے متعلق بھی بتائیں گے منشیات کی روک تھام کے لیے سائنسدانوں نے نیا �ارمولا ایجاد کرلیا-پیٹرول کی قیمت میں اضا�ے کے خلا� احتجاج میں40 لوگ جاں بحق ایران میں احتجاج کی صورت حال دن ب� دن بگڑتی جا ر�ی �ے-ٹک ٹاک نے امریک� کو چاروں شانے چت کر ڈالا تحقیقاتی کمپنی نے ٹک ٹاک پر امریک� کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا-ب�ادر شخص نے مگرمچھ کو اندھا کر کے خود کو موت کے من� سے نکال لیا آخری لمحے تک مگرمچھ کامقابل� کر کے زندگی جیتنے والے شخص نے ب�ادری کی مثال قائم کر دی-موٹروے پر بس حادثے کا شکار �و گئی 3 خواتین جاں بحق ،10ا�راد زخمی

GB News

عمران خان گلگت بلتستان کو عبوری حیثیت دینے کے حق میں ہیں، راجہ جہانزیب

Share Button

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے، ہم نے عبوری صوبے کیلئے کام بھی شروع کیا تھا اور کافی حد تک اس میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن صوبائی حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت پوائنٹ سکورنگ کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکہ دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بتائے آئینی حیثیت کے معاملے کو سپریم کورٹ لے کر کیوں گئی؟ جو مسئلہ سیاسی طور پر حل ہونا تھا اسے عدالت لے جا کر عوام کو بند گلی میں داخل کر دیا ، اب یہی لوگ سرتاج عزیز کمیٹی کا رونا رو رہے ہیں، سرتاج عزیز کمیٹی کے حوالے سے میں نے صوبائی حکومت سے جو سوالات کیے تھے ان کے جوابات نہیں ملے ، صوبائی حکومت سرتاج عزیز کمیٹی کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرے، انہوں نے کہا کہ عمران خان گلگت بلتستان کو آئینی عبوری صوبے کی حیثیت دینے کے حق میں ہیں، عمران خان نے نواز ،زرداری اورگیلانی کی طرح عوام کو سبز باغ نہیں دکھائے بلکہ عوام کی فلاح وبہبود اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دی ، عمران خان نے گلگت بلتستان کےلئے 34ارب روپے کے اعلانات کیے ہیں ، جن میں ہائیڈروپروجیکٹس ، ایگرکلچرل سیکٹر سمیت سیاحت کے فروغ کیلئے منصوبے شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ دورہ وزیر اعظم عمران خان انتہائی کامیاب رہا ، تاریخ میں عوامی اجتماع میں اتنے لوگ نہیں آئے تھے جتنے عمران خان کے دورہ کے موقع پر آئے تھے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اب گلگت بلتستان کے عوام بھی عمران خان کے ویژن اور منشور کو پسند کرتے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کو زرداری حکومت اور نواز لیگ نے کچھ نہیں دیا، اب انشاءاللہ گلگت بلتستان بھی نیا گلگت بلتستان بنے گااور عوام کو خوشحالی کی طرف گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Facebook Comments
Share Button