تازہ ترین

GB News

مولانا کریز سے نکل کر چھکے لگانے کی کوشش نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

Share Button

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کریز سے باہر نکل کر چھکے لگانے کی کوشش نہ کریں ،ہر فل ٹاس پر چھکا نہیں لگتا،دھرنے کا عمل ظاہر کر رہا ہے کہ یہ عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ مفاد کا مسئلہ ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ استعمال کرنے سے پرہیز کریں، مولانا کریزسے باہر نکل کر چھکے لگانے کی کوشش نہ کریں ،ہر فل ٹاس پر چھکا نہیں لگتا ۔ انہوںنے کہا کہ مولانا کے کارکن میدان میں ہیں جبکہ لیڈر ان بستر میں آرام کر رہے ہیں، یہ کھلا تضاد ہے مولانا کی یہ سیاست بہت زیادہ انتشار اور دھرنے کی سیاست ہے۔ مولانا یہ دھرنا اب دھرنا سیرت النبی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دھرنے کا عمل ظاہر کر رہا ہے کہ یہ عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ مفاد کا مسئلہ ہے،حکومت معاشی محاذ، آئینی ادارے ، عدالتی اور سیاسی ریفارمز پر کام کر رہے ہیں، مولانا اداروں کو با اختیار بنانے کےلئے تجاویز دیں۔

Facebook Comments
Share Button