تازہ ترین

GB News

آرمی چیف سے نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف کی ملاقات

Share Button

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیٹو کے ڈی جی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیٹو کے ڈی جی نے خطے میں امن کےلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

Facebook Comments
Share Button