تازہ ترین

Marquee xml rss feed

من� کی بجائے ناکمیں دانت نکل آیا ی� انوکھا واقع� چین میں پیش آیا ج�اں آپریشن کرکے ناک سے دانت کو نکال دیاگیا-سپیشل ایجنٹ بلی جو ساتھیوں کو �رار کروانے میں ما�ر �ے 6سال� بلی راستے میں آنے والی �ر رکاوٹ کو آسانی سے پار کر جاتی-آپ کے �نگر پرنٹ اب منشیات سے متعلق بھی بتائیں گے منشیات کی روک تھام کے لیے سائنسدانوں نے نیا �ارمولا ایجاد کرلیا-پیٹرول کی قیمت میں اضا�ے کے خلا� احتجاج میں40 لوگ جاں بحق ایران میں احتجاج کی صورت حال دن ب� دن بگڑتی جا ر�ی �ے-ٹک ٹاک نے امریک� کو چاروں شانے چت کر ڈالا تحقیقاتی کمپنی نے ٹک ٹاک پر امریک� کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا-ب�ادر شخص نے مگرمچھ کو اندھا کر کے خود کو موت کے من� سے نکال لیا آخری لمحے تک مگرمچھ کامقابل� کر کے زندگی جیتنے والے شخص نے ب�ادری کی مثال قائم کر دی-موٹروے پر بس حادثے کا شکار �و گئی 3 خواتین جاں بحق ،10ا�راد زخمی

GB News

کورم پورا ہوئے بغیر بل کی منظوری پر اپوزیشن کا شدید احتجاج، واک آﺅٹ

Share Button

اسمبلی کورم پورا ہوئے بغیر سیپ اساتذہ کو مستقل کرنے کے بل کی منظوری دینے پر اپوزیشن اراکین اسمبلی کیپٹن شفیع اور جاوید حسین نے اجلاس کا واک آوٹ کیا جس کی وجہ سے سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے اجلاس کو جمعہ کے روز صبح دس بجے تک کیلئے ملتوی کردیا صوبائی وزیرقانون اورنگزیب ایڈووکیٹ کی طرف سے سیپ اساتذہ کو مستقل کرنے کیلئے اسمبلی میں پیش کئے گئے بل پر تمام اراکین اسمبلی نے بحث کی بحث کے اختتام پر جب سپیکر کی طرف سے بل کی منظوری دینے کیلئے ایوان میں بیٹھے اراکین سے پوچھا تو اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ر) شفیع نے سپیکر حاجی فدا ناشاد سے کہاکہ کورم پورا نہیں ہے جب تک کورم پورا نہیں ہوگا اس وقت تک آپ بل منظور نہیں کرسکتے ہیں اس دوران سپیکر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سے کہاگیاکہ آپ ہمیشہ اسمبلی اجلاس میں پرابلم کرتے ہیں عقلمند آدمی اس طرح نہیں کیا کرتے بےوقوف آدمی ہی بابار مشکلات پیدا کرتاہے جس وقت اجلاس شروع ہوا اس وقت کورم پورا تھا بل کی منظوری کے وقت کورم پورا ہونا ضروری نہیں ہے بل پر تمام اراکین نے مفصل بحث کی ہے اور کسی نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی ہے سب نے حمایت کی ہے اس دوران اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ر) کیپٹن شفیع نے سپیکر سے کہاکہ میں یہ نہیں کہتاہوں کہ بل پر بحث نہیں ہوئی بلکہ یہ کہہ رہا ہوں کہ اسمبلی میں کسی بھی بل کی منظوری کیلئے کورم کا پورا ہونا بہت ضروری ہے کورم پورا نہ ہوا تو بل چیلنج ہوسکتا ہے اپوزیشن لیڈر کی نشاندہی کے باوجود سپیکر نے 750 سیپ اساتذہ کو مستقل کرنے کے بل کی منظوری دیدی اور چائے کے وقفے کا اعلان کرتے ہوئے سپیکر نے کہاکہ چائے کے وقفے کے بعد اجلاس کی باقی کارروائی شروع کی جائےگی جب چائے کا وقفہ ختم ہوکر اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر کیپٹن شفیع پھر نشست سے کھڑے ہوئے اور سپیکر سے مخاطب ہوکر کہاکہ یہ بتایا جائے کہ آپ نے 9 اراکین کی موجودگی میں کورم پورا ہوئے بغیر سیپ اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری کیسے دی آپ نے بل کی منظوری دے کر اسمبلی کے رولز کی خلاف ورزی کی ہے جب تک آپ ہمیں مطمئن نہیں کریں گے تب تک ہم اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے سپیکر نے اپوزیشن لیڈر سے پھر کہاکہ بل کے اوپر بحث کے دوران کورم پورا تھا منظوری کے وقت کورم پورا ہونا ضروری نہیں ہے سپیکر کے ریمارکس پر اپوزیشن اراکین اسمبلی کیپٹن شفیع اور جاوید حسین نے یہ کہتے ہوئے واک آوٹ کیاکہ جب کورم پورا ہونا ہی ضروری ہی نہیں توہے ہمارے اجلاس میں بیٹھنے کا کیا فائدہ اپوزیشن اراکین کے واک آو¿ٹ کے بعد سپیکر نے اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

Facebook Comments
Share Button