تازہ ترین

Marquee xml rss feed

من� کی بجائے ناکمیں دانت نکل آیا ی� انوکھا واقع� چین میں پیش آیا ج�اں آپریشن کرکے ناک سے دانت کو نکال دیاگیا-سپیشل ایجنٹ بلی جو ساتھیوں کو �رار کروانے میں ما�ر �ے 6سال� بلی راستے میں آنے والی �ر رکاوٹ کو آسانی سے پار کر جاتی-آپ کے �نگر پرنٹ اب منشیات سے متعلق بھی بتائیں گے منشیات کی روک تھام کے لیے سائنسدانوں نے نیا �ارمولا ایجاد کرلیا-پیٹرول کی قیمت میں اضا�ے کے خلا� احتجاج میں40 لوگ جاں بحق ایران میں احتجاج کی صورت حال دن ب� دن بگڑتی جا ر�ی �ے-ٹک ٹاک نے امریک� کو چاروں شانے چت کر ڈالا تحقیقاتی کمپنی نے ٹک ٹاک پر امریک� کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا-ب�ادر شخص نے مگرمچھ کو اندھا کر کے خود کو موت کے من� سے نکال لیا آخری لمحے تک مگرمچھ کامقابل� کر کے زندگی جیتنے والے شخص نے ب�ادری کی مثال قائم کر دی-موٹروے پر بس حادثے کا شکار �و گئی 3 خواتین جاں بحق ،10ا�راد زخمی

GB News

دھرنے کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے گا، وزیراعظم

Share Button

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں معاون صحت ظفر مرزا نے میڈیکل بل 2019 پر بریفنگ دی۔ نجی ٹی کا کہنا ہے کہ حکومتی رکن ڈاکٹر رمیشن کمار نے میڈیکل بل کی بعض شقوں پر اعتراض کیا، انہوں نے کہا کہ قانون سازی سے متعلق ارکان پارلیمنٹ کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے، میں بھی ڈاکٹر ہوں مجھ سے بھی مشورہ کر لیتے، جس پر وزیر اعظم نے ڈاکٹر رمیش کمار کو جھاڑ دیا۔ وزیراعظم نے رمیش کمار کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نشست پر بیٹھیں اور بریفنگ سنیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے کو دکانداری بنا دیا گیا ہے، یہ لوگ انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، یہ لوگ اپنے میڈیکل کالج چلا رہے ہیں اور بورڈ کے ممبران بھی ہیں، میڈیکل کے شعبے میں اصلاحات لا کر ان کا قبلہ درست کرنا ہے۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے آزادی مارچ سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ فکر نہ کریں۔ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا، مہنگائی کے خلاف میرا ساتھ دیں، ذخیرہ اندوزوں نے ملک میں مصنوعی مہنگائی کی ہوئی ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم کے سامنے کراچی کے مسائل کا ذکر کیا گیا تو وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے حالات بدتر ہو چکے، سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

Facebook Comments
Share Button