تازہ ترین

Marquee xml rss feed

من� کی بجائے ناکمیں دانت نکل آیا ی� انوکھا واقع� چین میں پیش آیا ج�اں آپریشن کرکے ناک سے دانت کو نکال دیاگیا-سپیشل ایجنٹ بلی جو ساتھیوں کو �رار کروانے میں ما�ر �ے 6سال� بلی راستے میں آنے والی �ر رکاوٹ کو آسانی سے پار کر جاتی-آپ کے �نگر پرنٹ اب منشیات سے متعلق بھی بتائیں گے منشیات کی روک تھام کے لیے سائنسدانوں نے نیا �ارمولا ایجاد کرلیا-پیٹرول کی قیمت میں اضا�ے کے خلا� احتجاج میں40 لوگ جاں بحق ایران میں احتجاج کی صورت حال دن ب� دن بگڑتی جا ر�ی �ے-ٹک ٹاک نے امریک� کو چاروں شانے چت کر ڈالا تحقیقاتی کمپنی نے ٹک ٹاک پر امریک� کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا-ب�ادر شخص نے مگرمچھ کو اندھا کر کے خود کو موت کے من� سے نکال لیا آخری لمحے تک مگرمچھ کامقابل� کر کے زندگی جیتنے والے شخص نے ب�ادری کی مثال قائم کر دی-موٹروے پر بس حادثے کا شکار �و گئی 3 خواتین جاں بحق ،10ا�راد زخمی

GB News

ملک میں اس وقت بد ترین سیاسی بحران ہے،امجد حسین ایڈووکیٹ

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بد ترین سیاسی بحران ہے اور معاشی بحران میں نیازی سرکار اب بھی کنٹینر کی تقریر کرکے عوام کو ورغلا نے کی کوشش کر رہی ہے عمران خان نیازی نے اپنے دورہ گلگت میں عوام کو مایوس کیا کروڑوں کے اخراجات کے باجود عوام کو کچھ نہیں دے سکے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بھی ایک لفظ تک نہیں کہا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بھی جماعت گلگت بلتستان کے ساتھ مخلص نہیں ہے،پی ٹی آئی میں دیگر جماعتوں کے متاثرین جمع ہیں متاثرین گلگت بلتستان کو مزید متاثر کردینگے۔ ان سے کوئی توقع نہیں رکھی چاہیے، انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی گلگت بلتستان میں اصلاحات لائی گئیں ان کا سہرا پیپلز پارٹی کو جاتا ہے اگر کسی نے کچھ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے کچھ کیا ہے تو سامنے لائیں ،انہوںنے کہا کہ پی پی پی دور کے منصوبوں کا عمران خان نے افتتاح کیا ہے کوئی بھی نیا پراجیکٹ اور کوئی مالیاتی پیکچ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کابینہ عمران خان تک اپنا موقف پہنچا سکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت کی تقریر میں صرف نعرے لگانا ہے اس جماعت نے کبھی تدبیر سے عوام کے مسائل کو حل نہیں کرنا ہے یہ خواب خرگوش میں سونے والے لوگ ہیں ۔ نیا پاکستان ایسا ہے جہاں ہر شعبے کے لوگ احتجاج میں ہیں اب اس حکومت سے چھٹکارا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم جمہوری عمل کے قائل ہیں اور جمہوری انداز میں کام کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کرینگے۔

Facebook Comments
Share Button