تازہ ترین

Marquee xml rss feed

من� کی بجائے ناکمیں دانت نکل آیا ی� انوکھا واقع� چین میں پیش آیا ج�اں آپریشن کرکے ناک سے دانت کو نکال دیاگیا-سپیشل ایجنٹ بلی جو ساتھیوں کو �رار کروانے میں ما�ر �ے 6سال� بلی راستے میں آنے والی �ر رکاوٹ کو آسانی سے پار کر جاتی-آپ کے �نگر پرنٹ اب منشیات سے متعلق بھی بتائیں گے منشیات کی روک تھام کے لیے سائنسدانوں نے نیا �ارمولا ایجاد کرلیا-پیٹرول کی قیمت میں اضا�ے کے خلا� احتجاج میں40 لوگ جاں بحق ایران میں احتجاج کی صورت حال دن ب� دن بگڑتی جا ر�ی �ے-ٹک ٹاک نے امریک� کو چاروں شانے چت کر ڈالا تحقیقاتی کمپنی نے ٹک ٹاک پر امریک� کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا-ب�ادر شخص نے مگرمچھ کو اندھا کر کے خود کو موت کے من� سے نکال لیا آخری لمحے تک مگرمچھ کامقابل� کر کے زندگی جیتنے والے شخص نے ب�ادری کی مثال قائم کر دی-موٹروے پر بس حادثے کا شکار �و گئی 3 خواتین جاں بحق ،10ا�راد زخمی

GB News

شاہراہ بلتستان ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

Share Button

سکردو(پ ر)گلگت سکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے، پچھلے کئی دنوں سے روڈ بلاک تھا جس کے باعث سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے تھے ، ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سکردو نے روڈ کی بندش کے دنوں میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی اور پیٹرویم مصنوعات اپنی تحویل میں لے کر عوام کو ضرورت کے مطابق تقسیم کی گئیں اور ان ایام میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فیول سٹاک رکھا گیا، ضلعی انتظامیہ کا ہر گز یہ مقصدنہیں کہ عوام الناس کوتنگ کرے بلکہ اُنہیں سہولیات بہم پہنچانا انتظامیہ کی بنیادی مقصد ہے اور آج گلگت سکردو روڈ کُھلتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کے خاتمے اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے فیول ٹینکرز کو سکردو کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ جتنا جلد ی ہو سکے عوام کو ریلیف مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سکردو ہر ناگہانی واقعات اور مشکلات میں عوام الناس کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Facebook Comments
Share Button