تازہ ترین

GB News

کرتارپورراہداری کے افتتاح کاخیرمقدم کرتے ہیں،چین 

Share Button

چین نے کرتار پور راہداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کا تعلقات میں بہتری کےلئے اچھا اقدام ہے،پاک بھارت جنوبی ایشیا کے اہم ترین ممالک ہیں،باہمی ہم آہنگی نہ صرف فریقین کے مفاد میں ہے بلکہ دنیا کے مفادات بھی وابستہ ہیں،چین کو امید ہے کہ فریقین اختلافات بہتر طریقے سے نمٹائیں ،چین افغان امن کےلئے ہر ممکنہ مدد کی فراہمی کےلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے پیر کے روز معمول کی پریس بریفنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی طرف سے ایک اچھا اشارہ ہے۔اس اہم پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے گینگ شوانگ نے مزید کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے مابین مثبت تعامل کا خیرمقدم کیا ہے۔پاک بھارت دونوں ہی جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنا دونوں فریقوں کے بنیادی مفادات میں ہے اور یہ عالمی برادری کی مشترکہ توقع بھی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق خیر سگالی کی ترجمانی کرتے رہیں گے اور اسی سمت آگے بڑھیں گے ، بات چیت کے ذریعے اختلافات کو صحیح طریقے سے نپٹائیں گے ، تعلقات کو بہتر بنائیں گے ، اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کی حفاظت کریں گے۔بیجنگ میں چین اور افغانستان کی حکومتوں کے درمیان حال ہی میں ہونے والی داخلی ملاقاتوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا چین افغان اکثریتی اور افغان ملکیت کے وسیع اور جامع امن اور مفاہمت کے عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور تعمیری بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔ افغان حکومتوں اور طالبان سمیت افغان جماعتوں کے مابین۔

Facebook Comments
Share Button