تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سعودی شا�ی خاندان کے ش�زادے کی خاموشی سے پاکستان آمد ش�زاد� منصور بن محمد بن سعد اپنے و�د کے �مرا� خصوصی طیارے میں سعودی عرب سے ڈی غازی خان ایئر پورٹ پر پ�نچے-صوبے کو دستیاب وسائل سے بھرپور طریقے سے مست�ید �ونے کیلئے منظم میکنزم اور پالیسی پر عمل پیرا �ونے کی ضرورت �ے ،جام کمال خان صوبائی حکومت صوبے کو درپیش معاشی چیلنجز سے ... مزید-ش�بازشری� کی زیر صدارت (ن)لیگ کی مرکزی قیادت کا لندن میں اجلاس ، ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادل� خیال اجلا س میں اسحاق ڈار کی بھی شرکت ، آرمی چی� کی مدت ... مزید-حکومت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کرر�ی �ے، مشیر خزان� ڈاکٹر ح�یظ شیخ آئی بی اے سے �ارغ التحصیل طلباء ان خصوصی صلاحیتوں اور اوصا� کی قدر کریں ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائیگی،مصط�ی کمال �م مسلمان �یں تو قبر میں رسول ﷺ کے امتی کی حیثیت سے اتارے جائیں گے، مجھے ت�ریق کر ... مزید-و�اقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال میں 6�زار 358ارب روپے کا اضا�� ، ملکی قرضی4 �زار 377 ارب روپے بڑھ گئے-روس کا پاکستانی معیشت کی ب�تری میں کردار ادا کرنے کا �یصل�-لندن میں ش�باز شری� کی زیر صدارت لیگی ر�نمائوں کااجلاس آرمی چی� کی مدت اور الیکشن کمیشن آ� پاکستان کے اراکین تعنیات سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاوت ، اسحاق ڈار بھی ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائے گی، مصط�ی کمال مجھے ت�ریق کر ک� ووٹ حاصل ن�یں کرنا۔ ب�تر �ے اپنے دلوں سے تعصب اور لسانیت کو ختم ... مزید-ش�ر قائد کے �نڈ کراچی کو ن�یں مل ر�ے، اکیلا سندھ حکومت سے لڑ ر�ا �وں، عمران خان سے 3 ملاقاتوں کا بھی کوئی نتیج� ن�یں نکلا، میئر کراچی

GB News

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے، اظہر علی

Share Button

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ٹیسٹ سیریز برابر کرنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے، یقینا ابھی ہمارے پاس دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کافی دن ہیں، ہم خود کو تیار کریں گے، نئی حکمت عملی بنائیں گے۔برسبین ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا مقصد یہی تھا کہ لمبا اسکور کریں اور آسٹریلیا کو دباؤ میں لائیں، پہلا سیشن تو اچھا رہا تاہم دوسرے سیشن میں موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور ٹیسٹ میچ میں پیچھے چلے گئے۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ میں ایک بار پیچھے چلے جائیں تو پھر کم بیک کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور ایسا ہی ہمارے ساتھ ہوا۔

اظہر علی نے تسلیم کیا کہ جو مجموعی اسکور حاصل کرنا چاہا تھا وہ حاصل نہ کر سکے اور بولنگ کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم کو دباؤ میں نہیں لا سکے، رن ریٹ کو بھی کنٹرول نہیں کر سکے، یہی وجہ تھی کہ ہم ٹیسٹ میچ میں بہت پیچھے چلے گئے اور مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوںنے کہاکہ یقینا ابھی ہمارے پاس دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کافی دن ہیں، ہم خود کو تیار کریں گے، نئی حکمت عملی بنائیں گے اور ٹیسٹ میچ جیتنا چاہیں گے کیونکہ سیریز برابر کرنا بہت ضرور ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں بہترین 11 ہی میدان میں اتاریں لیکن یہاں میں یہ ضرور کہوں گا کہ اتنی جلد بیٹسمینوں کے اوپر سوالات اٹھانا اچھا نہیں ہے، ایک ٹیسٹ میچ خراب جانے سے بیٹسمین برا نہیں ہو جاتا۔کپتان اظہر علی نے کہاکہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ ان بیٹسمینوں میں اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت ہے، بابر عظم نے عمدہ اننگ کھیلی، محمد رضوان اس ٹیم میں نیا ایڈیشن ہے، وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلا، مجھے یقین ہے کہ بیٹسمینوں کو دوسرا موقع ملا تو وہ اچھا کھیلیں گے۔

Facebook Comments
Share Button