تازہ ترین

GB News

نیشنل ایبلٹی سپورٹس فیسٹیول،گلگت بلتستان کی دوسری پوزیشن

Share Button

پشاور میں ہونے والی نیشنل ابیلٹی سپورٹس فیسٹول 2019میںگلگت بلتستان کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔واضح رہیں پشاور میں ہونے والے فیسٹول میں گلگت بلتستان کی 14رکنی ٹیم نے پہلی مرتبہ شرکت کی جس میں ملک بھر سے دس سے زائد ٹیموں نے شرکت کی ، اس فیسٹول میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے سندھ کو ٹیم کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ، فائیل میچ میں کے پی کے کی ٹیم کے ساتھ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اس فیسٹول میں کے پی کے کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گلگت بلتستان کی ٹیم نے اس اہم فیسٹول میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ،گلگت بلتستان کی 14رکنی ٹیم کی قیادت وزیر اعلی گلگت بلتستان کے فوکل پرسن امجد ندیم اور وہیل چیئر اسیوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر میر ہاشم میر کر رہے تھے ،واضح رہیں اس فیسٹول میں دوسری پوزیشن لینے والی گلگت بلتستان کی ٹیم کے پاس وسائل کی کمی اور پورے گلگت بلتستان میں ایک بھی کھیل کا میدان موجود نہیں اور گلگت بلتستان کے خصوصی افراد کے لئے کھیلوں کا خصوصی سازو سامان بھی میسر نہیں اس کے باوجود گلگت بلتستان کی ٹیم نے اس سپورٹس فیسٹول میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ۔

Facebook Comments
Share Button