تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سعودی شا�ی خاندان کے ش�زادے کی خاموشی سے پاکستان آمد ش�زاد� منصور بن محمد بن سعد اپنے و�د کے �مرا� خصوصی طیارے میں سعودی عرب سے ڈی غازی خان ایئر پورٹ پر پ�نچے-صوبے کو دستیاب وسائل سے بھرپور طریقے سے مست�ید �ونے کیلئے منظم میکنزم اور پالیسی پر عمل پیرا �ونے کی ضرورت �ے ،جام کمال خان صوبائی حکومت صوبے کو درپیش معاشی چیلنجز سے ... مزید-ش�بازشری� کی زیر صدارت (ن)لیگ کی مرکزی قیادت کا لندن میں اجلاس ، ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادل� خیال اجلا س میں اسحاق ڈار کی بھی شرکت ، آرمی چی� کی مدت ... مزید-حکومت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کرر�ی �ے، مشیر خزان� ڈاکٹر ح�یظ شیخ آئی بی اے سے �ارغ التحصیل طلباء ان خصوصی صلاحیتوں اور اوصا� کی قدر کریں ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائیگی،مصط�ی کمال �م مسلمان �یں تو قبر میں رسول ﷺ کے امتی کی حیثیت سے اتارے جائیں گے، مجھے ت�ریق کر ... مزید-و�اقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال میں 6�زار 358ارب روپے کا اضا�� ، ملکی قرضی4 �زار 377 ارب روپے بڑھ گئے-روس کا پاکستانی معیشت کی ب�تری میں کردار ادا کرنے کا �یصل�-لندن میں ش�باز شری� کی زیر صدارت لیگی ر�نمائوں کااجلاس آرمی چی� کی مدت اور الیکشن کمیشن آ� پاکستان کے اراکین تعنیات سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاوت ، اسحاق ڈار بھی ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائے گی، مصط�ی کمال مجھے ت�ریق کر ک� ووٹ حاصل ن�یں کرنا۔ ب�تر �ے اپنے دلوں سے تعصب اور لسانیت کو ختم ... مزید-ش�ر قائد کے �نڈ کراچی کو ن�یں مل ر�ے، اکیلا سندھ حکومت سے لڑ ر�ا �وں، عمران خان سے 3 ملاقاتوں کا بھی کوئی نتیج� ن�یں نکلا، میئر کراچی

GB News

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع: فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے،وزیراعظم

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ٹیم نے ترجمانوں کو عدالتی فیصلے اور کارروائی پر بریفنگ دی اور عدلیہ کے کردار کی تعریف کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے، عدالت نے آئندہ کے لیے بھی رہنمائی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اس طرح کے سوالات کبھی سامنے نہیں آئے لہذا عدالت اور قانون کی رہنمائی میں آئندہ کے لیے قانون سازی ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مافیا کو مایوسی اور ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں کو شکست ہوئی، اپنا پیسہ بچانے والے اِس مافیا کو آئندہ بھی مایوسی ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قانونی ٹیم پر تحفظات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت میں اختلاف ہوتا ہے۔وزیراعظم نے قانونی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ٹیم نے عدالت عظمیٰ کو مطمئن کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور عدالتی فیصلہ قانونی ٹیم کی کامیابی ہے۔دریں اثناء وزیراعظم سے وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورنے ملاقات کی اور وزارت سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔ ادھر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی روز اول سے سیاسی تگ و دو کا مقصد انصاف کا علم بلند کرنا اور قانون کی حکمرانی رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل میں بھرپور حصہ لیکر پارٹی کے منشور کو قوانین کی شکل دے کر عملی جامہ پہنایا جائے۔وزیرِ اعظم نے ترجمانوں کو معاشی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیااس بات پرزوردیا کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں آنے والے معاشی استحکام اوراقتصادی اعشاریوں میں بہتری سے عوام کوآگاہی فراہم کی جائے تاکہ جہاں عوام کو حوصلہ ملے وہاں کاروباری طبقے کے اعتماد میں اضافہ ہو۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے فیصلے پر مہرثبت کی ،اپوزیشن وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے،چار دن تک میڈیا اور اپوزیشن جماعتوں نے بصیرت سے کام لیا، ملکی جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کے لیے ایسا کردار اہم ہے۔

Facebook Comments
Share Button