تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سعودی شا�ی خاندان کے ش�زادے کی خاموشی سے پاکستان آمد ش�زاد� منصور بن محمد بن سعد اپنے و�د کے �مرا� خصوصی طیارے میں سعودی عرب سے ڈی غازی خان ایئر پورٹ پر پ�نچے-صوبے کو دستیاب وسائل سے بھرپور طریقے سے مست�ید �ونے کیلئے منظم میکنزم اور پالیسی پر عمل پیرا �ونے کی ضرورت �ے ،جام کمال خان صوبائی حکومت صوبے کو درپیش معاشی چیلنجز سے ... مزید-ش�بازشری� کی زیر صدارت (ن)لیگ کی مرکزی قیادت کا لندن میں اجلاس ، ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادل� خیال اجلا س میں اسحاق ڈار کی بھی شرکت ، آرمی چی� کی مدت ... مزید-حکومت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کرر�ی �ے، مشیر خزان� ڈاکٹر ح�یظ شیخ آئی بی اے سے �ارغ التحصیل طلباء ان خصوصی صلاحیتوں اور اوصا� کی قدر کریں ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائیگی،مصط�ی کمال �م مسلمان �یں تو قبر میں رسول ﷺ کے امتی کی حیثیت سے اتارے جائیں گے، مجھے ت�ریق کر ... مزید-و�اقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال میں 6�زار 358ارب روپے کا اضا�� ، ملکی قرضی4 �زار 377 ارب روپے بڑھ گئے-روس کا پاکستانی معیشت کی ب�تری میں کردار ادا کرنے کا �یصل�-لندن میں ش�باز شری� کی زیر صدارت لیگی ر�نمائوں کااجلاس آرمی چی� کی مدت اور الیکشن کمیشن آ� پاکستان کے اراکین تعنیات سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاوت ، اسحاق ڈار بھی ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائے گی، مصط�ی کمال مجھے ت�ریق کر ک� ووٹ حاصل ن�یں کرنا۔ ب�تر �ے اپنے دلوں سے تعصب اور لسانیت کو ختم ... مزید-ش�ر قائد کے �نڈ کراچی کو ن�یں مل ر�ے، اکیلا سندھ حکومت سے لڑ ر�ا �وں، عمران خان سے 3 ملاقاتوں کا بھی کوئی نتیج� ن�یں نکلا، میئر کراچی

GB News

موجودہ حکومت کو ہاتھ پکڑ کر چلایا جارہا ہے، جب ہاتھ چھوڑا جائے یہ گھٹنوں کے بل گرجاتی ہے، احسن اقبال

Share Button

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو مشتعل کرکے چاہتی ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے لئے قانون سازی نہ ہوقانون سازی کیلئے اپوزیشن کا تعاون درکارہے حکومت اپوزیشن کو چور ڈاکو کہتی ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہاتھ پکڑ کر چلایا جارہا ہے، جب ہاتھ چھوڑا جائے یہ گھٹنوں کے بل گرجاتی ہے، ایسی حکومت کیسے ملک چلاسکتی ہے؟ تماشے لگا کر حکومتیں نہیں چلتی ، سپریم کورٹ 3 دن تک حکومت کی غلطیاں ٹھیک کرتی رہی۔ فوج کا ادارہ پی ٹی آئی کا نہیں قوم کا ہے، لگتا ہے حکومت اپوزیشن کو مشتعل کرکے چاہتی ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع نہ ہو، وزراء آرمی چیف اور فوج کی بات کرتے ہیں، اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانے کے لئے پاک فوج کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کا سفر ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، وزیر اعظم نے اپنی اقتصادی اور قانونی ٹیم کی کارکردگی سراہا ہے، بتایا جائے کہ کیا وزیراعظم نے مہنگائی میں اضافہ کرنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا؟ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو کس بات کی شاباش دی؟ بتایا جائے کس کی رپورٹ پر وزیر صحت کو تبدیل کیا گیا، ایک سال میں چوتھی بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،آج سرکاری دفاتر میں بے انتہا کرپشن ہورہی ہے، 12 لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، ہماری برآمدات میں 5 فیصد بھی اضافہ نہیں ہوا، ملکی معیشت کو جنوبی ایشیا کی سست ترین معیشت بنادیا، ترقی کی شرح 2 فیصد ہوگئی اور وزیراعظم مبارکباد دے رہے ہیں۔ سابق حکومت میں پاکستان کی کرنسی ایشیامیں مضبوط تھی، آج پاکستان کاروپیہ کمزورترین ہے۔رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے، ہر ناکامی کا الزام افسروں پر لگایا جاتا ہے، قصور افسران کا نہیں وزیراعظم کا ہے، ڈرائیور اناڑی ہوگا تو پھر یہی حال ہوگا۔ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک کیسے چلانا ہے، ملک کو تجربوں کی بنیاد پر چلارہی ہے، حکومت نے 100 سے زائد سینیئر افسران کا تبادلہ کیا۔

Facebook Comments
Share Button