تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سعودی شا�ی خاندان کے ش�زادے کی خاموشی سے پاکستان آمد ش�زاد� منصور بن محمد بن سعد اپنے و�د کے �مرا� خصوصی طیارے میں سعودی عرب سے ڈی غازی خان ایئر پورٹ پر پ�نچے-صوبے کو دستیاب وسائل سے بھرپور طریقے سے مست�ید �ونے کیلئے منظم میکنزم اور پالیسی پر عمل پیرا �ونے کی ضرورت �ے ،جام کمال خان صوبائی حکومت صوبے کو درپیش معاشی چیلنجز سے ... مزید-ش�بازشری� کی زیر صدارت (ن)لیگ کی مرکزی قیادت کا لندن میں اجلاس ، ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادل� خیال اجلا س میں اسحاق ڈار کی بھی شرکت ، آرمی چی� کی مدت ... مزید-حکومت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کرر�ی �ے، مشیر خزان� ڈاکٹر ح�یظ شیخ آئی بی اے سے �ارغ التحصیل طلباء ان خصوصی صلاحیتوں اور اوصا� کی قدر کریں ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائیگی،مصط�ی کمال �م مسلمان �یں تو قبر میں رسول ﷺ کے امتی کی حیثیت سے اتارے جائیں گے، مجھے ت�ریق کر ... مزید-و�اقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال میں 6�زار 358ارب روپے کا اضا�� ، ملکی قرضی4 �زار 377 ارب روپے بڑھ گئے-روس کا پاکستانی معیشت کی ب�تری میں کردار ادا کرنے کا �یصل�-لندن میں ش�باز شری� کی زیر صدارت لیگی ر�نمائوں کااجلاس آرمی چی� کی مدت اور الیکشن کمیشن آ� پاکستان کے اراکین تعنیات سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاوت ، اسحاق ڈار بھی ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائے گی، مصط�ی کمال مجھے ت�ریق کر ک� ووٹ حاصل ن�یں کرنا۔ ب�تر �ے اپنے دلوں سے تعصب اور لسانیت کو ختم ... مزید-ش�ر قائد کے �نڈ کراچی کو ن�یں مل ر�ے، اکیلا سندھ حکومت سے لڑ ر�ا �وں، عمران خان سے 3 ملاقاتوں کا بھی کوئی نتیج� ن�یں نکلا، میئر کراچی

GB News

ہم نیا پاکستان کے جھوٹی باتوں کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، وزیر اعلیٰ

Share Button

گلگت ( فریاد فدائی، خبرنگارخصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ انتخابات کے قریب آتے ہی موسمی مینڈک نمودار ہو رہے ہیں ، عوام انہیں اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں ، عوام گزشتہ حکومتوں اور مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کا موازنہ کریں فرق واضح ہوگا کہ زبانی دعوے کون کرتا ہے اور عملی کام کون کرتا ہے ، ہم نیا پاکستان کے جھوٹی باتوں کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، سیاسی مخالفین خدمت کی بجائے نفرت کی سیاست کررہے ہیں سیاست کی آڑ میں ہم پر فرقہ پرستی الزام عائد کیا جا رہا ہے جو کہ کسی صورت مناسب نہیں ، ہم نے تمام اضلاع میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جسے منبر و محراب کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ۔ ہم منبر اور محراب کی قدر کرتے ہیں مگر منبر سے نفرت کی باتیں درست نہیں ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیور گلگت میں دنیور سنٹرل روڈ کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی اور کردار کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے چار سالہ دور میں 70 سالوں سے زیادہ کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔ دعوے سے کہتے ہیں کہ نگر جہاں پر مسلم لیگ (ن) کا ممبر منتخب نہیں ہوا وہاں پر بھی 70 سالوں سے زیادہ ترقیاتی منصوبے دیئے۔ چار سالوں میں جن لوگوں کو حکومت کا تعصب نظر نہیں آیا الیکشن قریب آتے ہی الزامات لگانے والوں کے سیاسی عزائم ہیں۔ ان کا ایجنڈا کسی کو سپورٹ کرنا ہے اور خطے میں پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ممبر پر بیٹھے لوگوں کا احترام کرتے ہیں لیکن نفرتوں کے سیاست کی وجہ سے ماضی میں بے گناہ لوگوں کا خون بہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے چار سالہ دور میں گلگت بلتستان کی روشنیاں بحال ہوئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) شکست پسند کرے گی لیکن امن اور شہید سیف الرحمن کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ہماری جماعت ایک نظریاتی جماعت ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارگی کا مذہب ہے۔ منبرسے نفرت کا درست دینے کی اسلام کبھی اجازت نہیں دیتا۔ بغیر تحقیق کے باتیں پھیلانے والوں کو قرآن میں منافق کہا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو مکمل کرنے کیلئے آئندہ انتخابات میں ہر ضلع کیلئے ایجنڈا لے کر آئیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ آنے والے حالات دیکھ رہے ہیں جس طرح کا ماحول بنایا جارہاہے ۔ترقیاتی منصوبوں کو بھی تعصب کے نام دیئے جارہے ہیں وہ درست نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا ہے۔ ہم اللہ اور عوام کو جوابدہ ہیں۔ اقتدار کو کبھی کسی کیخلاف استعمال نہیں کیا۔۔ا نہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ، گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ 30ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ، اس کے باوجود سیاسی ایجنڈے کے تحت تعصبات کو ہوا دی جا رہی ہے مگر ہم شہید سیف الرحمن کے امن مشن کے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، انہوں نے کہا کہ دنیور اب ٹائون کمیٹی بن چکا ہے آئندہ تحصیل اور سب ڈویژن کی انتظامیہ ٹائون کمیٹی کے ماتحت کام کریگی ، شاہراہ قراقرم میاں نواز شریف کی روشن خیال جمہوریت کی بدولت موٹروے میں بدل چکا ہے اب تھاکوٹ تک موٹر وے بن رہا ہے جس کے بعد راولپنڈی کا اٹھارہ گھنٹے کا سفر سات گھنٹے میں طے ہوگا ، دنیور اورحلقہ تین کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ڈاکٹر اقبال جیسے باکردار شخص کو منتخب کیا ، ڈاکٹر اقبال کے حلقے میں ان کی ذاتی اے ڈی پی کے اربوں کے علاوہ اڑھائی ارب کے نئے منصوبے مکمل ہوئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیا پاکستان والے بیرونی فنڈ جمع کرکے محض سیاست کو گندہ کررہے ہیں اور پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اس سے قبل تقریب کے میر محفل وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں حلقہ تین کے اندر افتتاحی تقریبات کا تسلسل جاری رہے گا حلقہ میں 80نئی سڑکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے، وزیر اعلیٰ کے خصوصی تعاون اور دلچسپی سے تمام اضلاع میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور دنیور کے عوام کا سب سے اہم مسئلہ پینے کے صاف پانی کا تھا جسے مکمل کیا جا رہا ہے اب ہر گھر کا فرد صاف پانی سے مستفید ہوگا ، ڈاکٹر اقبال نے مزید کہا کہ چھوٹے بلدیاتی منصوبوں کیلئے اڑھائی کروڑ روپے محکمہ بلدیات کو دئیے گئے ہیں یہ دو کروڑ پچاس لاکھ روپے حلقہ تین کی مقامی کمیٹیوں میں تقسیم کئے جائینگے تاکہ عوام اپنی نگرانی میں منصوبے مکمل کر سکیں ۔ وزیر تعمیرات نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے چھوٹے منصوبوں کیلئے حلقہ تین کے عوام کو چار کروڑ 75لاکھ کی خصوصی گرانٹ دی ہے آئندہ چند روز میں وہ رقم بھی مقامی عمائدین کے تعاون سے ہی تقسیم کی جائیگی جس سے چھوٹی عوامی ضروریات کو حل کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حراموش ، بگروٹ ، جلال آباد سے لیکر جگلوٹ گورو تک تمام سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکیں بنائی گئی ہیں کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سڑک اور پل علاقے میں ترقی کا زینہ ہیں دنیا میں مواصلاتی ترقی ہی معاشی ترقی کے ضامن ہوا کرتی ہے ، ڈاکٹر اقبال نے منوگاہ میں چراگاہ پر بعض افراد کے قبضہ سے متعلق شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ منوگاہ میں چینل سے اوپر عوامی چراگاہ پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی یہ حرکت کریگا وہ جیل جائیگا چاہے وہ میرا بھائی ہی کیوں نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان کیلئے خدمات ایک روشن باب ہے آج نومل نلتر روڈ تین ارب سے مکمل کیا جا رہا ہے جس کے بعد سیاحت کی نئی راہیں ہموار ہونگی ، حلقہ تین کے اندر وزیر اعلیٰ کی خصوصی توجہ سے سلطان آباد داس میں میڈیکل کالج ، ہسپتال اور خواتین یونیورسٹی بھی ن لیگ ہی تعمیر کریگی ۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر وزیر تاجور نے کہا کہ دنیور میں سنٹرل روڈ بیس کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جو کہ دنیور کا بائی پاس روڈ ہوگا حلقہ تین بالخصوص دنیور میں میری 33سالہ سروس میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے اور ڈاکٹر اقبال نے ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہوتے ہوئے انجینئرنگ کے محکمے کو جس بہتر انداز سے چلایا ہے وہ لائق تحسین ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے اس سے قبل نمبرداران حلقہ تین شوکت علی ، کریم بسمل ، صوبیدار یوسف اور عبداللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ تین میں عوام نے جس شخص کو ووٹ دیا آج اس پر سینہ تان کر فخر کرتے ہیں کیونکہ ڈاکٹر اقبال نے وہ وعدے تو وفا کئے تو جو الیکشن میں کئے تھے مگر اس سے بڑھ کر جو کام ہوئے ہم اس کے مقروض ہو چکے ہیں ، حلقہ تین کے عوام اپنے محسنوںکو یاد رکھیں گیا ور آئندہ بھی ان کا انتخاب ڈاکٹر اقبال ہی ہوگا ۔

Facebook Comments
Share Button