تازہ ترین

GB News

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے 2افسر زخمی

Share Button

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2افسر زخمی ہو گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے سے ایف سی کے لانس لائیک جام شہادت نوٹس کر گئے ، جوابی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ، تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کا موثر جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو افسر زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے پاک فوج کی پوسٹ پر مارٹر گولے فائر کیے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔دوسری جانب دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے31سالہ لانس نائیک محمد عمران آفریدی کا تعلق جمرود سے تھا۔

Facebook Comments
Share Button