تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سعودی شا�ی خاندان کے ش�زادے کی خاموشی سے پاکستان آمد ش�زاد� منصور بن محمد بن سعد اپنے و�د کے �مرا� خصوصی طیارے میں سعودی عرب سے ڈی غازی خان ایئر پورٹ پر پ�نچے-صوبے کو دستیاب وسائل سے بھرپور طریقے سے مست�ید �ونے کیلئے منظم میکنزم اور پالیسی پر عمل پیرا �ونے کی ضرورت �ے ،جام کمال خان صوبائی حکومت صوبے کو درپیش معاشی چیلنجز سے ... مزید-ش�بازشری� کی زیر صدارت (ن)لیگ کی مرکزی قیادت کا لندن میں اجلاس ، ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادل� خیال اجلا س میں اسحاق ڈار کی بھی شرکت ، آرمی چی� کی مدت ... مزید-حکومت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کرر�ی �ے، مشیر خزان� ڈاکٹر ح�یظ شیخ آئی بی اے سے �ارغ التحصیل طلباء ان خصوصی صلاحیتوں اور اوصا� کی قدر کریں ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائیگی،مصط�ی کمال �م مسلمان �یں تو قبر میں رسول ﷺ کے امتی کی حیثیت سے اتارے جائیں گے، مجھے ت�ریق کر ... مزید-و�اقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال میں 6�زار 358ارب روپے کا اضا�� ، ملکی قرضی4 �زار 377 ارب روپے بڑھ گئے-روس کا پاکستانی معیشت کی ب�تری میں کردار ادا کرنے کا �یصل�-لندن میں ش�باز شری� کی زیر صدارت لیگی ر�نمائوں کااجلاس آرمی چی� کی مدت اور الیکشن کمیشن آ� پاکستان کے اراکین تعنیات سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاوت ، اسحاق ڈار بھی ... مزید-سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ اور م�اجر شناخت �میں روز حشر میں ن�یں بچائے گی، مصط�ی کمال مجھے ت�ریق کر ک� ووٹ حاصل ن�یں کرنا۔ ب�تر �ے اپنے دلوں سے تعصب اور لسانیت کو ختم ... مزید-ش�ر قائد کے �نڈ کراچی کو ن�یں مل ر�ے، اکیلا سندھ حکومت سے لڑ ر�ا �وں، عمران خان سے 3 ملاقاتوں کا بھی کوئی نتیج� ن�یں نکلا، میئر کراچی

GB News

بلاول بھٹو کا آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کا اعلان

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے والد آصف علی زرداری کی (آج)منگل کوطبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت بدستورناساز ہے، آصفہ بھٹو نے والد کو ضمانت کیلئے قائل کیا، سرکاری ڈاکٹرزقابل ضرور ہونگے مگر ہمیں ان پر زیادہ اعتبار نہیں ہے، ن لیگ نے اپوزیشن سے مشاورت کے بعدچیف الیکشن کمشنر کیلئے3نام بھجوائے، آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں،آئینی ترمیم تب ہوگی جب نیا وزیراعظم ہوگا ، وزیراعظم کے رویے سے لگتا ہے وہ قانون سازی کے لیے اتفاق رائے نہیں چاہتے،حکومت ہر معاملے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔پیر کو پمز ہسپتال میں اپنے والد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت تشویشناک ہے جبکہ ہماری جانب سے ذاتی معالجین کا وقت پر انتظام نہیں ہوسکا۔ہمیں امید ہے کہ سابق صدر کو طبی بنیادوں پر جلدازجلد ضمانت مل جائے گی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ تفصیلی ملکی سیاسی حالات پر گفتگو ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 27دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائی جائیگی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہحکومت تین ماہ میں ایک نوٹیفکیشن نہ بنا سکی، مجھے نہیں لگتاہے کہ حکومت 6 ماہ میں قانون سازی پراپوزیشن کواعتماد میں لے پائے گی۔ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں، امید ہے عدالتی فیصلے سے ہمیں رہنمائی ملے گی۔ وزیراعظم کے رویے سے لگتا ہے وہ قانون سازی کے لیے اتفاق رائے نہیں چاہتے، وزیراعظم اپوزیشن رہنماوں پر دبائوڈالنا چاہتے ہیں، انہوں نے پہلے بھی دوسرے معاملات میں اتفاق رائے پیدا نہیں کیا اور ہر معاملے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم تب ہوگی جب نیا وزیراعظم ہوگا ۔

Facebook Comments
Share Button