تازہ ترین

GB News

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون سازی سمیت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ا رکان کی تقرری پر مشاورت

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون سازی سمیت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ا رکان کی تقرری پر مشاورت کی گئی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ،خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق ایکٹ میں ترمیم اور ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ میں ترامیم منظور،واپڈا کے ممبر پاور ، ممبر واٹر ، چیئرمین اکادمی ادبیات ،چیف ایگزیکٹو آفیسر انشورنس کمپنی کی تقرریوں سمیت اسلام آباد میں کم عمر بچوں سے متعلق خصوصی عدالت کے قیام کی منظوری دے دی گئی، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم نے ملکی معیشت کا رخ موڑ دیا، بہت مطمئن ہوں، قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی ۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں قانون سازی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اجلاس میں وفاقی کابینہ کو پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی،جس کے بعد وزیراعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجہ میں بہتری پر معاشی ٹیم کو شاباش دی اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم نے ملکی معیشت کا رخ موڑ دیا، بہت مطمئن ہوں، قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔مشکل وقت ختم ہوچکاہے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے موڈیز کی رپورٹ کا معاملہ عوام میں اٹھانے کی بھی ہدایت کی وفاقی کابینہ کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر بھی بریفنگ دی گئی۔کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ میں سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ اور لازمی سروسز ایکٹ میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ نے خواتین کے وراثت میں حقوق سے متعلق ایکٹ میں ترمیم اور ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس میں واپڈا کے ممبر پاور ، ممبر واٹر ، چیئرمین اکادمی ادبیات ،چیف ایگزیکٹو آفیسر انشورنس کمپنی کی تقرریوں سمیت اسلام آباد میں کم عمر بچوں سے متعلق خصوصی عدالت کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

Facebook Comments
Share Button