تازہ ترین

GB News

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان

Share Button

اسلام آباد (پ ر) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں عنقریب بھرپور سرمایہ کاری ہو گی ، سکردو ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کر کے انٹرنیشنل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، سکردو ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ہونے سے سیاحت کے شعبے کو بے پناہ ترقی ملے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ہوٹلنگ سیکٹر میں کثیربیرونی سرمایہ کاری کے روشن امکانات ہیں۔ عوامی مفاد کے ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورسے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر علی امین خان گنڈاپور نے کہا وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور کام کیا جا رہا ہے ، وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان بیرونی سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت دے رہی ہے ، علی امین گنڈاپور نے کہا گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں عنقریب بھرپور سرمایہ کاری ہو گی ، سکردو ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کر کے انٹرنیشنل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، سکردو ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ہونے سے سیاحت کے شعبے کو بے پناہ ترقی ملے گی ۔ملاقات میں گلگت سکردو شاہراہ، شتونگ نالے اور سکردو ہسپتال کی تعمیر سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وفاقی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی جی پی کے صدر جعفرشاہ نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کی اورخطے میں جاری ترقیاتی عمل اورسیاسی امورپربات چیت کی گئی اس موقع پروفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ کارکن عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔

Facebook Comments
Share Button