تازہ ترین

GB News

منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے اثاثے منجمد

Share Button

لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے اثاثے منجمد کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختلاف شہباز

شریف کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔نیب کی جانب سے منجمد کیے گئے اثاثوں میں شہباز شریف کے ماڈل ٹائون لاہور کے دونوں گھر 96ایچ اور 87ایچ بھی شامل ہیں۔شہباز شریف کے نام مختلف جگہوں پر جائیداد یںبھی منجمند کی گئیں،نیب کا یہ حکم پندرہ دن کے لیے ہے ۔نیب حکام کے مطابق پندرہ روز میں نیب احتساب عدالت کے ایڈمن جج کو جائیداد منجمد کرنے کی درخواست دے گا ۔شہباز شریف کا ایبٹ آباد ڈونگہ گلی میں9کنال کا پلاٹ اور ہری پورمیں دو جائیدادیں۔جوہر ٹاون میں تیرہ پراپرٹیاں،ڈیفنس فیز5میں2پلاٹ، چنیوٹ میں دو پراپرٹیاں منجمندکی گئی ہیں۔

Facebook Comments
Share Button